?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب کے سرکاری ملازمین کے لیے بری خبر۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب حکومت نے عید پر مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں،عید کی چھٹیوں پر کام جاری رکھنےکی ہدایت جاری کردی گئیں ہیں۔عیدالفطر کے موقع پر پنجاب حکومت نے مختلف محکموں کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کی تعطیلات میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
ضلعی انتظامیہ لاہور کے ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید کے دوران معمول کے مطابق کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ حکومت نے ایل ڈبلیو ایم سی کے ملازمین اور میٹرو پولیٹن لاہور کے ملازمین کی عید چھٹیاں بھی منسوخ کرتے ہوئے انہیں عید پر ڈیوٹی سر انجام دینے اور شہر میں صفائی کے معاملات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
پنجاب حکومت نے امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے کیلیے لاہور پولیس ملازمین کی چھٹیاں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔چند روز قبل پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم میاں محمد شہبازشریف نے اپنے پہلے خطاب میں اعلان کیا تھا کہ یکم اپریل سے کم سے کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں، ماہانہ اجرت میں اضافے کا اطلاق اسی ماہ سے ہوگا، صوبوں کے تعاون سے ضروری قانونی کارروائی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز کررہے ہیں، سرمایہ کاروں سے درخواست کی ہے کہ ایک لاکھ روپے تک تنخواہوں میں10 فیصد تک اضافہ کریں، پنشن بھی10 فیصد اضافہ کریں گے۔ اسی طرح وزیراعظم نے عوام کو رمضان المبارک میں سستا آٹا فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھرکی دکانوں میں سستا آٹا فراہم کریں گے، آٹے میں200 روپے بچت سے روزہ دار دودھ باقی اشیاء خرید لےگا، بے نظیر کارڈ، این ایف سی ایوارڈلائیں گے سی پیک پر اسپیڈی کام کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ہزاروں برطانوی ڈاکٹروں کی ہڑتال
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:ہزاروں برطانوی ڈاکٹر اپنی کم تنخواہوں کے خلاف بدھ سے تین
جون
غزہ میں صلح کے لیے بہت دیر ہوچکی ہے: یونیسیف
?️ 16 اگست 2024سچ خبریں: اس علاقے میں صیہونی حکومت کی 10 ماہ سے زائد
اگست
نیتن یاہو کا بیروت پر حملہ؛ ایران-امریکہ مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش
?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:لبنانی اخبار کے مطابق، بیروت کے ضاحیہ پر صہیونی حملہ
اپریل
ٹرمپ کے متنازع انتخاب سے شام میں امریکی غلطیوں تک؛عربی اخباروں کی سرخیاں
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:نئے امریکی صدر کے حساس عہدوں کے لیے متنازع شخصیات کی
نومبر
خاشقجی کے خون کا سودا
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترک ریپبلکن پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا ہے کہ ترکی
اپریل
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے عالمی دباؤ؛ اسرائیل کی تنہائی مزید گہری ہو رہی ہے
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ستمبر 2025 کو ہونے والی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
ستمبر
سوڈان نے برطانوی سفیر کو کیا برطرف
?️ 31 اکتوبر 2021سچ خبریں: سوڈان کے باخبر ذرائع کے مطابق سوڈانی حکام خارطوم میں برطانوی
اکتوبر
پی ٹی اے کا وی پی این پر پابندی نہ لگانے کا فیصلہ
?️ 1 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی اے نے قانونی بنیادوں کی کمی
دسمبر