?️
لاہور(سچ خبریں) پنجاب حکومت نے گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ قائم کرنے کے لیے جاری کردہ نوٹی فکیشن کو واپس لینا انسانی غلطی قرار دے کر اُسی نوٹی فکیشن کو واپس لے لیا 29 مارچ کو جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ کے بارے میں نوٹی فکیشن واپس لینے کے بعد بارے میں گورنر چوہدری سرور نے فوراً تردید کی تھی کہ ان کے سیکرٹریٹ نے اس طرح کا کوئی نوٹی فکیشن جاری کیا۔
اس دوران الجھاؤ برقرار رہا وزیر اعلی عثمان بزدار کے ہمراہ وفاقی وزیر خسرو بختیار نے میڈیا کو بریفنگ دی اور اعلان کیا کہ دونوں نوٹی فیکیشن کو واپس لے لیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ 29 مارچ کے نوٹی فکیشن، جس میں جنوبی پنجاب کے سیکرٹریٹ کو ختم کرنے کا تاثر تھا، وہ دراصل ‘تکنیکی اور انسانی غلطی’ تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے کارروائی کی ہے اور اس پر عمل درآمد اور کوآرڈی نیشن (آئی اینڈ سی) کے سیکریٹری مختار مسعود کو خصوصی ڈیوٹی پر افسر بنایا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عہد کیا گیا ہے۔حکومت نے انتظامی طور پر اس صوبے کو تین ڈویژنوں ملتان، بہاولپور اور ڈی جی کو الگ کردیا تھا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ حکومت جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کی سطح پر تمام صوبائی محکموں کو تبدیل کرنے پر غور کررہی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی سیکریٹریٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کے علاوہ اس معاملے کے بارے میں 7 دن کے اندر سفارشات پیش کرے گی۔
اس سے قبل پنجاب حکومت جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ سے 16 میں سے 5 محکموں ایس اینڈ جی اے ڈی، پی اینڈ ڈی، فنانس، لا اور ہوم ہٹانے پر غور کر رہی تھی کیونکہ ان میں عوامی سطح پر کوئی رابطہ نہیں ہوتا۔
جس کے بعد فنانس اور پی اینڈ ڈی محکمے کے حوالے سے بیوروکریسی نے یہ سوال اٹھایا کہ ایک صوبائی اکاؤنٹ کو 2 مختلف منیجر کیسے چلا سکتے ہیں۔
تاہم وزیراعلیٰ کی نئی ہدایت نہ صرف ان پانچوں محکموں کو برقرار رکھے گی بلکہ مزید محکمے جنوبی پنجاب کے سیکریٹریٹ میں جاسکتے ہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ مرکوز کررہی ہے اور اس نے سابقہ حکومت کے جنوبی پنجاب کے بجٹ کو بڑھا کر 33 فیصد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہ یقینی بننا ہے کہ جنوبی پنجاب میں تمام فنڈز بغیر کسی خوف کے دوبارہ استعمال کیے جا سکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لیے نوکری کے کوٹہ سے متعلق بل کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔
عثمان بزدار نے کہا کہ وہ ایک مہینہ ملتان اور دوسرا بہاولپور میں گزاریں گے اور مزید کہا کہ تمام وزرا ہر ماہ ملتان اور بہاولپور جائیں گے تاکہ مقامی لوگوں کے معاملات کو ان کے دہلیز پر نمٹا جاسکیں۔
وفاقی وزیر خسرو بختیار نے جنوبی پنجاب کے لوگوں میں نوٹی فکیشن کے تناظر میں پیدا ہونے والے تحفظات کو دور کرنے پر عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں شروع
?️ 15 اکتوبر 2025غزہ جنگ بندی معاہدہ ختم کرنے کے لئے صہیونی کی بہانہ تراشیاں
اکتوبر
میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں میں اب تک ایک ہزار افراد کے قریب ہلاک ہوچکے ہیں
?️ 19 مئی 2021میانمار (سچ خبریں) میانمار میں رواں برس فروری میں ہونے والی فوجی
مئی
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی
?️ 19 مئی 2022سچ خبریں: بیت المقدس کی شبیہ کی نقاب کشائی کی تقریب افغانستان
مئی
صیہونیوں میں یمن کے حملوں کا مقابلہ کرنے کی ہمت کیوں نہیں ؟
?️ 6 مئی 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے ممتاز تجزیہ نگار نے صہیونی دشمن کے
مئی
اقوام متحدہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے اپنی ذمہ داری ادا کرے
?️ 27 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
مئی
لاہور: اگست کی مہم کے دوران 12 ہزار بچے پولیو ویکسین سے محروم
?️ 15 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) پولیو پروگرام کے منتظمین کی سنگین غفلت کی وجہ
ستمبر
نیٹ فلکس پرکون سی سیریز سب سے زیادہ دیکھی گئی؟ فہرست جاری
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے سال 2023 کے آخر
دسمبر
غزہ کے ہسپتالوں کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ جھوٹا
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں حماس
نومبر