?️
کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہو چکی۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب میں کوئی پیش گی اقدامات نہیں کیے، پنجاب حکومت کا کوئی وزیر ہمیں سیلابی علاقوں میں نظر نہیں آیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ سندھ ساڑھے 6 لاکھ کیوسک کا سیلاب دیکھ چکا، سندھ حکومت نے سوشل میڈیا کا سہارا نہیں لیا، ٹک ٹاک نہیں بنائی، گڈو سے لے کر آپ کہیں بھی چلے جائیں، کچے کے علاوہ کہیں پانی نہیں آیا، سندھ میں صرف کچے کا علاقہ متاثر ہوا، ہم نے وقت پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا۔
ان کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آج بھی کئی بستیاں ڈوبی ہوئی ہیں، ملتان میں قاسم گیلانی موجود تھے، امدادی کاموں میں مصروف تھے، علی حیدر گیلانی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی، ہم نے کبھی صوبائیت کا نعرہ نہیں لگایا، ہم وفاق کی جماعت ہیں، آصف زرداری نے ہمیشہ وفاق کو مضبوط کرنے کی بات کی ہے۔
سینیٹر وقار مہدی کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی گالم گلوچ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، یہ آپ کا شیوہ رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے کام کیا، پنجاب کی بات اس لیے کر رہے ہیں کیونکہ ہمارے لوگ وہاں ہیں، ہم عوامی جماعت ہیں، ہم لوگوں کی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جو سیاست پنجاب میں کی جا رہی ہے، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں، کراچی میں بھی لسانیت کے خلاف جنگ میں جدو جہد کی اور قربانیاں دیں، بلاول بھٹو زرداری نے تمام ممالک کے ساتھ تعلقات کو بحال کیا، ملک کو گرے لسٹ سے نکلوایا۔


مشہور خبریں۔
اولمرٹ: میں نیتن یاہو کا تختہ الٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑوں گا
?️ 14 ستمبر 2025سچ خبریں: سابق اسرائیلی وزیر اعظم نے ایک بیان میں ایک بار
ستمبر
عمران خان کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھے گا: شیخ رشید
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے
دسمبر
رمضان المبارک میں مسجد الاقصی کے خلاف ناپاک صیہونی عزائم
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں: جیسے جیسے رمضان کا مقدس مہینہ قریب آرہا ہے، صیہونی
فروری
ہم جنس پرستوں کے لیے سویڈن کی مدد کا نیا طریقہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:جمعے کے روز، سویڈش ہم جنس پرستوں کے گروپوں نے اسٹاک
اگست
روہنگیا مسلمانوں کی نہ ختم ہونے والی مصیبتیں
?️ 23 مارچ 2021سچ خبریں:جنوبی بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزین کیمپ میں آگ لگنے
مارچ
ڈالر کی اڑان رک نہ سکی
?️ 29 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری
جولائی
روس کا مستقبل جنگ کے نتائج پرمنحصر
?️ 23 نومبر 2024سچ خبریں:روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے وزارت دفاع کے حکام، دفاعی صنعت
نومبر
وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج فیصلہ کیا جائے گا
?️ 24 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت آج ہونے
اگست