پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی تیاریاں مکمل

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کی درخواست منظور کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کا فوری اعلان کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو پنجاب میں 90 روز میں انتخابات کروانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں عام انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل کرنے کا دعویٰ کر لیا۔

پنجاب میں 9 اپریل بروز اتوار اورخیبر پختونخوا میں 16 اپریل کو پولنگ کی تاریخ مقرر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ آئندہ ہفتے پنجاب کا شیڈول جاری ہونے کا امکان ہے۔ انتخابی عملے کی تعیناتی اور آپریشنل امور کو حتمی شکل دے دی گئی۔پولنگ کے دن کا اعلان الیکشن کمیشن کی حتمی منظوری سے ہوگا۔

انتخابی سامان کی خریداری کے حوالے سے بھی ہوم ورک مکمل کر لیا گیا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے سماعت کی اور فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے محفوظ کیاگیا فیصلہ سنایا ۔ جسٹس جواد حسن نے مختصر فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 90 روز میں انتخابات کرانے کا پابند ہے اور اسی لیے الیکشن کا شیڈول فوری طور پر جاری کیا جائے۔

قبل ازیں سماعت کے آغاز پر مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا مشہود نے کہا تھا کہ گورنر کے وکیل شہزاد شوکت راستے میں ہیں، وہ آ رہے ہیں، جسٹس جواد حسن نے استفسار کیا کہ آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کو بھی بلایا تھا، وہ کہاں ہیں۔ دوران سماعت آئی جی پنجاب عثمان انور بھی لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔جسٹس جواد حسن نے آئی جی سے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ الیکشن کے بارے میں کیا کہتے ہیں، جس پر آئی جی نے جواب دیا کہ میں ابھی آیا ہوں، مجھے اس کیس کے بیک گرائونڈ کا نہیں پتا، ہم نے اپنی تجاویز الیکشن کمیشن کو دے دی ہیں، انتخابات سے متعلق جو الیکشن کمیشن کا فیصلہ ہوگا، ہم اس پر عمل درآمد کریں گے۔

جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دئیے کہ ہمیں بس آپ کی یقین دہانی چاہیے تھی، آئی جی پنجاب جانا چاہیں تو عدالت سے جاسکتے ہیں۔اس دوران چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ ہم عدالت اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر عملدر آمد کرنے کے پابند ہیں، اس موقع پر عدالت نے چیف سیکرٹری کو بھی جانے کی اجازت دے دی۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا، انہوں نے استدلال کیا کہ یہ کیس صرف الیکشن کی تاریخ کے حوالے سے ہے، تاریخ دینا الیکشن کمیشن کا کام نہیں ہے، الیکشن کمیشن کو اس کیس میں فریق نہیں بنایا جاسکتا۔

مشہور خبریں۔

سی ٹی ڈی پنجاب کی مختلف شہروں میں کارروائی،12 دہشت گرد گرفتار

?️ 2 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب

پاکستان: کورونا کیسز میں معمولی اضافہ، 1600 سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 8 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا میں معمولی اضافے کے ساتھ

منی لانڈرنگ کے معاملے میں شہبازشریف براہ راست ملوث ہیں

?️ 17 دسمبر 2021خانیوال (سچ خبریں) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر

صیہونی حکومت کے حکمران ڈھانچے کے سکینڈلز کا تسلسل

?️ 2 مئی 2023سچ خبریں:یدیعوت احرانوت اخبار کے مطابق پولیس نے رشوت لینے، دھوکہ دہی،

صدر عارف علوی نے قومی احتساب ترمیمی بل 2023 پارلیمان کو واپس بھجوا دیا

?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب

شام میں قیمتوں میں اضافہ اور روٹی کی شدید قلت

?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:الجولانی کے معاشی حالات بہتر بنانے کے وعدوں کے باوجود،

نتن یاہو کا ہیگ کے وارنٹ گرفتاری کا خوف؛ جنگی مجرم یورپی آسمانوں سے بچتے ہیں

?️ 25 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، جو تل ابیب سے

سعودی عرب اپنے مخالفین کو کیسے خاموش کراتا ہے؟

?️ 9 دسمبر 2022سچ خبریں:انسانی حقوق کی ایک تنظیم نے اعلان کیا کہ سعودی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے