?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں بجٹ پر بحث کا آغاز کردیا گیا جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تصویر ایوان میں لانے پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور حکومتی ارکان اپوزیشن کے خلاف ایوان سے واک آؤٹ کر گئے۔
ڈان نیوز کے مطابق پنجاب اسمبلی میں نامزد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی تقریر کے آغاز میں ہی ہنگامہ برپا ہوگیا اور اپوزیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کی تصویر ایوان میں لہرائے جانے پر شور شرابا شروع ہوگیا۔
شور شرابے کے دوران نعرے بازی اور احتجاج اتنا بڑھا کہ ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو اجلاس 10 منٹ کے لیے ملتوی کرنا پڑا اور حکومتی ارکان ایوان سے واک آؤٹ بھی کر گئے۔
حکومتی ارکان کو منا کر ایوان میں لایا گیا تو دوبارہ اپوزیشن لیڈر نے بحث کا آغاز کیا۔
احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کے لیے کوئی ریلیف نہیں، پنجاب کے ہر نوجوان کے لیے بجٹ میں صرف 2 روپے 75 پیسے بجٹ رکھا گیا ہے، ورکنگ ویمن، لیبر کلاس اور زراعت کو نظر انداز کیا گیا، جبکہ صحت کارڈ کے حوالے سے صرف 45 ارب روپے قوم سے مذاق کے مترادف ہے۔
حکومتی رکن ذوالفقار شاہ بجٹ کے حوالے سے اپنی ہی حکومت پر برس پڑے اور کہا کہ بجٹ کی تین کلو کی کتابیں بے سود تھیں، یہ بجٹ عام آدمی کے لیے بےمقصد ہے، لوگوں کو سانس بھی نہیں آرہا، سچ کہیں تو یہ جعلی بجٹ ہے۔
سردار شہاب کا کہنا تھا کہ بجٹ میں نواز شریف اور مریم نواز کی تعریفوں کے قصے لکھے گئے ہیں۔
حکومتی رکن شوکت راجا کا کہنا تھا کہ ماضی میں پانچ کلومیٹر کے سفر پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے 30 ارب روپے خرچ کرنے والے بجٹ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
حافظ طاہر قیصرانی نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے دیہی علاقوں میں خوشحالی نظر نہیں آرہی، لاہور میں بڑے بڑے منصوبے بن رہے ہیں۔
بریگیڈیر ریٹائرڈ مشتاق نے جہلم میں سڑکوں کی حالت زار پر بھرپور احتجاج کیا۔
اسمبلی کے رکن وقاص مان کا کہنا تھا کہ سب منصوبے نواز شریف کے نام سے شروع کیے جا رہے ہیں، کیا وہ کوئی آئی ٹی ایکسپرٹ یا ماہر ڈاکٹر ہیں۔
اجلاس کا وقت ختم ہونے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس جمعہ کی صبح 9 بجے تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد
اکتوبر
جمال خاشقجی کی طرز پر ایک اور سعودی حکومت مخالف کا قتل
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں:سوشل میڈیا پر سرگرم سعودی کارکنوں نے لبنان میں سعودی عرب
جولائی
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی دو کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
?️ 14 دسمبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں
دسمبر
مشیر خزانہ نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا عندیہ دے دیا
?️ 14 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) مشیر خزانہ شوکت ترین نے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا
نومبر
ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم میں توسیع پر حکومت سے علیحدہ ہونے کی دھمکی دے دی
?️ 30 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان ( ایم کیو ایم) نے
ستمبر
حریت کانفرنس کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سازش کے تحت علاقے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر شدید تشویش
?️ 18 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی
جون
ایرانی واقعی قابل ہیں اور ان کے پاس اچھے سائنسداں ہیں: اولمرٹ
?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں: ایہود اولمرٹ نے واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ ایرانی واقعی
مارچ
کورونا:ملک بھر میں مزید 78 افراد کا انتقال ہوگیا
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) پاکستان میں کورونا وائرس کی وبا
مئی