?️
لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں،پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا آغاز ہو گیا، ذرائع کا بتانا ہے کہ ریفرنس کے معاملے پر حکومتی اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ہیں۔
حکومتی کمیٹی میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، سلمان رفیق، رانا ارشد، سمیع اللہ اور احمد اقبال، پیپلزپارٹی سے علی گیلانی، ق لیگ سے چوہدری شافع اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر احمد بھچر مذاکراتی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
اپوزیشن کمیٹی میں علی امتیاز، شیخ امتیاز اور اعجاز شفیع کے نام آج سپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے متعلق مذاکراتی کمیٹی کے نام آج ہی سپیکر آفس میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی آج ہی مکمل کر لی جائے گی۔اپوزیشن اور حکومتی اتحاد کی مذاکرتی کمیٹی کا دوسرا سیشن کل بروز اتوار کو ہو گا۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر سپیکر پنجاب اسمبلی معطل ارکان کے خلاف ریفرنس ڈارپ کر سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روزپنجاب اسمبلی کے معطل ارکان نے سپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی تھی جس میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس سمیت اہم پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی تھی۔اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔ ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ یہ حق کسی کو حاصل نہیں کہ وہ دھمکانے کے انداز میں اتنا شور کرے کہ کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ میری نشست تک پہنچے اور ایوان میں جتھہ بنا کر دھمکائے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا تھاکہ مجھے اسمبلی پروسیجر رولز کے تحت چلنا ہے۔ کسی کو احتجاج کرنا ہے تو اس کا حق ہے لیکن نشست پر کھڑے ہو کر۔ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن نے اپنا اپنا موقف واضح کیا تھا یہ ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی تھی جس میں مختلف امور زیر غور آئے تھے۔ملاقات میں حکومتی ارکان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی تھی۔
دوران سماعت حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مذاکرات کرنے کی تجویز دی گئی تھی جس کاسپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کی تجویز کا خیر مقدم کیاتھا۔پی ٹی آئی معطل اراکین اسمبلی نے کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا حق تھا۔ ہمیں آپ احتجاج کرنے سے نہیں روک سکتے۔ ہم ایوان میں اسمبلی پروسیجر رولز اور سپیکر کے عہدے کا احترام کرتے تھے۔معطل اراکین اسمبلی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان اسمبلی پروسیجر رولز کے تحت چلے۔
ہم آپ کے ساتھ چلنے کو تیار تھے۔ہمیں جمہوری رویہ کو اپنانا ہوگا۔ جمہوریت میں ہر کسی کو احتجاج کرنے اور اپنا موقف سامنے رکھنے کا حق ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی یہ بھی کہاتھا کہ اگر سینئر اراکین درمیان میں نہ آتے تو شاید جسمانی تصادم ہو جاتا۔ ایوان میں ممبران کا احترام خصوصاً خواتین کا احترام ہم سب پر فرض تھا۔ انہوں نے کہا تھاکہ ایسا طرز عمل ایوان کے تقدس اور ایوان کے سینئر ممبر کی تقریر کی توہین تھی۔
یہ طرز عمل کسی صورت برداشت نہیں۔ آپ سب کو اپنی سیاسی پوزیشن رکھنے کا حق ہے میں سب کا احترام کرتا ہوں۔بعدازاں صوبائی حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے سینئر اراکین اسمبلی پر مشتمل کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ سپیکر ملک محمد احمد خان نے مذاکرات کے عمل کو پسندیدہ پارلیمانی عمل کے طور پر سراہا تھا۔
مشہور خبریں۔
پنجاب کے مختلف اضلاع میں دوبارہ لاک ڈاون نافذ
?️ 15 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) ملک بھر میں ایک جانب سے کورونا کی شرح
ستمبر
غزہ کے منجمد بچے؛ نئے سال میں انسانیت کے لیے شرمندگی
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں: نئے سال (2025) کا پہلا دن ایسی حالت میں شروع
جنوری
ایک مہینے میں صہیونیوں کے ہاتھوں 450 سے زائد فلسطینی گرفتار
?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے گذشتہ ماہ مقبوضہ علاقوں میں 450 سے زائد
فروری
امریکہ یورپ کو کمزور کرنا چاہتا ہے: روس
?️ 29 مارچ 2022سچ خبریں:روسی سلامتی کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ یورپیوں کو
مارچ
روس کے اسکول میں بدترین واقعہ، مسلح شخص نے فائرنگ کرکے بچوں سمیت 9 افراد کو ہلاک کردیا
?️ 12 مئی 2021ماسکو (سچ خبریں) روس میں ایک بدترین واقعہ پیش آیا ہے جہاں
مئی
حکومت کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کیلیے ہدایات جاری کردی گئیں
?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)حکومتِ پاکستان نے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کے لیے ہدایات جاری
مارچ
ایران کے جوہری پروگرام کی حیثیت کے بارے میں نیتن یاہو کی الجھنیں اور تضادات
?️ 10 جولائی 2025سچ خبریں:متضاد بیانات جو ان کی کنفیوژن کو ظاہر کرتے ہیں، اسرائیلی
جولائی
کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کا بھارتی مظالم کا شکار کشمیری خواتین کو خراج تحسین
?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں کشمیر شاخ
مارچ