پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک کی آلودگی سے ہیپاٹائٹس، کینسر، پھیپھڑوں اور گردوں کے امراض پھیلتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ پلاسٹک کے استعمال کا نہیں اسے استعمال کرکے تلف کرنے کا ہے۔انہوںنے کہا کہ پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کرے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہماری وزارت ویسٹ منیجمنٹ کیلئے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مدد فراہم کرے گی۔شبلی فراز نے کہاکہ حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے ،وزیراعظم عمران خان ماحولیات سے متعلق خود دلچسپی رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے بلین ٹری منصوبہ شروع کیا۔دریں اثناء میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیوزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگیوں کیلئے مسلسل خطرہ بنتا جارہا ہے،آبی حیاب، انسان سب اس کا شکار ہورہے ہیں،ہاسپٹل ویسٹ سے بچوں کے کھولنے، ڈائپرز اور بوتلیں بنتی ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ہاسپٹل ویسٹ سے بنائے جانے والی ایشیا سے نئی سے نئی بیماریاں جنم لے ہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر ہے۔

مشہور خبریں۔

کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟

?️ 18 ستمبر 2025کیا مصر اور اسرائیل فوجی تصادم کی طرف بڑھ رہے ہیں؟ لبنانی

پاک امریکا تعلقات اختیاری نہیں بلکہ دنیا کے لئے بھی ناگزیر ہیں: رضوان سعید شیخ

?️ 14 نومبر 2025واشنگٹن: (سچ خبریں) سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ

داعش کے موجودہ سربراہ کے بارے میں واشنگٹن پوسٹ کا اہم اعتراف

?️ 8 اپریل 2021سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ نے خفیہ تفتیش کی کچھ رپورٹ کی بنیاد پر

فلسطینیوں نے صیہونیوں پر حملہ کیوں کیا؟مصر کیا کہتا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ تنازع کا رخ

امریکہ میں اسکول ٹیچروں کو اسلحہ رکھنے کی اجازت

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:امریکی ریاستی قانون گذار قومی کانفرانس کا کہنا ہے کہ اس

عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان جاری کردیا

?️ 25 اپریل 2021بغداد (سچ خبریں) عراقی فوج نے امریکی افواج کے خلاف بڑا بیان

پاکستان پیپلز پارٹی اپنا نام بدل کر سندھ پیپلز پارٹی رکھ لے۔ فاروق ستار

?️ 23 فروری 2026کراچی (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 26 جون کو طلب

?️ 20 جون 2025کراچی (سچ خبریں) ماہ محرم الحرام 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے