?️
پشاور: (سچ خبریں) صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقہ ناصر باغ روڈ پر ہونے والے دھماکے میں خودکش حملہ آور سمیت تینوں دہشتگردوں کو شناخت کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تینوں شدت پسند ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، موٹر سائیکل دھماکے میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد 5 کلو گرام بارودی مواد لے کر اپنے ہدف کی طرف جارہے تھے کہ اس دوران ناصر باغ روڈ پر دھماکہ خیز مواد پھٹ گیا، اس دھماکے میں ہلاک حملہ آور محمد سلمان کا تعلق ضلع دیر سے تھا اور وہ پشاور کے علاقے تہکال میں عارضی رہائش پزیر تھا۔
سی ٹی ڈی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ حملہ آور کے ہلاک ہونے والے دوسرے ساتھی عامر اور زخمی شدت پسند عثمان کا تعلق بھی پشاور کے علاقہ تہکال سے ہے، زخمی شدت پسند کے ہوش میں آتے ہی اس سے تفتیش کا آغاز کردیا جائے گا جب کہ موٹر سائیکل کے چیسیز نمبر کے علاوہ دہشت گردوں کے شناختی کارڈ اور مدرسہ کارڈ بھی برآمد کرلیے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ پشاور کے علاقے بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 1 زخمی ہوگیا، ریسکیو 1122 پشاور کا کہنا ہے کہ بورڈ بازار ناصر باغ روڈ پر موٹر سائیکل میں مبینہ دھماکہ ہوا، اس دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ ابتدائی اور غیر مصدقہ اطلاعات سے پتا چلا کہ دھماکہ موٹر سائیکل میں ہوا جس میں 2 افراد جاں بحق جب کہ 1 زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے تمام افراد کو خیبر ٹیچنگ ہسپتال منتقل کردیا۔
ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے اپنی رپورٹ میں بتایا 4 سے 5 کلو بارود دھماکے میں استعمال ہوا، اس دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی شخص ہے تاہم یہ دھماکہ خودکش تھا یا نہیں اس بارے میں ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ تینوں ملزمان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، بارودی مواد ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا رہا تھا، بارودی مواد کو لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دھماکہ ہوا، اس کے ذریعے حملہ آور ٹارگٹ کس کو کر رہے تھا اب کچھ نہیں کہہ سکتے، اس حوالے سے پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ارشد شریف کا مبینہ قتل، تحقیقات کیلئے سیکریٹری داخلہ و سیکریٹری خارجہ کو نوٹس جاری
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) معروف صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا
اکتوبر
آپ مقبوضہ فلسطین امریکی خفیہ اڈے کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں مقبوضہ فلسطین
اکتوبر
شہدا کیلئے دعا گو ہوں، پاکستان کے دشمن کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ بیرسٹر گوہر
?️ 31 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر
جنوری
قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات
مئی
خطے میں میزائل داغنا امریکی مشقوں کے جواب میں ہے: شمالی کوریا
?️ 6 اکتوبر 2022سچ خبریں: پچھلے دس دنوں میں شمالی کوریا کی طرف سے چھٹا
اکتوبر
اسرائیل غزہ میں طبی مراکز پر حملے بند کرے:عالمی ادارہ صحت
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ترجمان نے اسرائیل سے
نومبر
مصر اور قطر کی غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کی نئی پیشکش
?️ 22 اپریل 2025 سچ خبریں:غزہ میں جنگ بندی کے لیے مصر اور قطر کی
اپریل
عرب لیگ کے بیان پر حماس کا شدید ردعمل
?️ 21 فروری 2025 سچ خبریں:حماس کے ترجمان نے فلسطینی عوام کے مفادات کو اولین
فروری