?️
گوجرانولہ (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پریانتھا کماراقتل کیس کے پہلے ملزم کو سزا سنا دی ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دے کر سوشل میڈیا پر شہیر کی تھی۔ملزم نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پریانتھاکماراقتل کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے کیس کے پہلے ملزم کوسزاسنادی۔ملزم عدنان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کیا ، جس پر جج نے ملزم کو ایک سال قید اور10 ہزارروپےجرمانے کی سزا سنائی۔
ملزم عدنان نے سری لنکن شہری کے قتل کو درست قرار دیتے ہوئے اپنے یو ٹیوب چینل پر اس کی تشہیر کرتے ہوئے ایسے درست عمل قرار دیا تھاجس پر تھانہ رنگپور سیالکوٹ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔
بعد ازاں ولیس نے سانحہ سیالکوٹ کے ابتدائی چالان میں 85ملزمان کونامزد کیا تھا جبکہ 10 سے 12 مرکزی ملزمان قرار دیئے گئے تھے ، مرکزی ملزمان میں متعدد فیکٹری کے ملازمین شامل ہیں۔


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ نے یمن میں اس سال کے آخر تک شدید قحط سے خبردار کیا
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے امدادی اداروں نے ایک رپورٹ میں خبردار
مارچ
امریکی رہنماؤں کا غزہ کی المناک صورتحال پر ردعمل
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے سی این
جولائی
وزیراعظم کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
?️ 8 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب
جون
جنین آپریشن میں استقامتی تحریک کا انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:پیر، 19 جون، 2023 کو جنین میں فلسطینی پناہ گزین کیمپ
جون
سائنو ویک کی 20 لاکھ ڈوز پاکستان پہنچ گئیں
?️ 23 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) چین سے سائنو ویک کی مزید 20لاکھ خوراکیں پاکستان
جون
صلاح مشورے مکمل، مسلم لیگ ن نے وفاقی کابینہ کیلئے اپنے نام فائنل کرلی
?️ 10 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے صلاح مشورے مکمل کرتے
مارچ
لوڈ شیڈنگ کے متعلق وزیر توانائی کا بڑا بیان
?️ 5 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر
جولائی
امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب
اکتوبر