پرویز الہیٰ کو کرپشن کیس سے ڈسچارج کرنے کے فیصلے پر اپیل پر ایڈوکیٹ جنرل سے معاونت طلب

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پرویز الہیٰ کو کیس سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر معاونت کے لیے ایڈووکیٹ جنرل کو طلب کر لیا۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے میں پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ پرویز الٰہی کو گوجرانولہ کے مجسٹریٹ نے اینٹی کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دیا، پنجاب حکومت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا، سنگل بینچ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے پرویز الہی کو ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے کہا کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سنگل بینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پرویز الہی کو اینٹی کرپشن کیس میں ڈسچارج کرنے کا فیصلہ برقرار رکھے۔

عدالت عالیہ نے پرویز الٰہی کی انٹرا کورٹ اپیل پر کارروائی آئندہ ہفتے تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایڈووکیٹ جنرل کو معاونت کے لیے طلب کر لی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لاہور کی ضلع کچہری عدالت نے لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتار پرویز الہیٰ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی تھی اور انہیں کیس سے ڈسچارج کر دیا تھا۔

دوسری جانب لاہور ماسٹر پلان میں مبینہ بدعنوانی سے متعلق مقدمے میں پرویز الہی کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ اور صاحبزادے راسخ الہی سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

اینٹی کرپشن عدالت کے جج علی رضا اعوان نے ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی، جج نے ریمارکس دیے کہ اس عدالت سے تبادلہ ہو چکا ہے کیس نہیں سن سکتے۔

عدالت نے ملزمان کو 15 نومبر تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے ان کی ضمانتوں میں 15 نومبر تک توسیع کردی۔

اینٹی کرپشن نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کررکھا ہے۔

اس سے قبل 16 ستمبر کو اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو راولپنڈی جیل سے رہائی سے قبل لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے حوالے کردیا تھا، یہ ان کی یکم جون کے بعد 12ویں مرتبہ گرفتاری تھی۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور ماسٹر پلان منصوبے میں مالی فوائد کے لیے جعل سازی کی اور لاہور ماسٹر پلان میں ردوبدل کرکے اپنی زمینیں لاہور میں شامل کرنے کی کوشش کی، ماسٹر پلان میں ردوبدل کے لیے کنسلٹنٹ فرم کی جعلی مہریں اور مونوگرام استعمال ہوا۔

ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مزید کہا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی نے دارالہندسہ/کنسلٹنٹ کی طرف سے جمع کروائے گئے لاہور ماسٹر پلان میں جعل سازی کی، کنسلٹنٹ کے ترتیب دیے گئے ماسٹر پلان میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الہٰی نے مالی مفاد کے لیے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نےاختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے منصوبے کی منظوری کروائی۔

بیان میں بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے، لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، اینٹی کرپشن کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

ٹرمپ اپنے دائیں اور بائیں ہاتھ کو نہیں جانتے: بولٹن

?️ 11 اگست 2024سچ خبریں: اس ملک کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی

امریکی یونیورسٹیوں میں اسرائیل مخالف مظاہروں کا اہم موڑ

?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: بلاشبہ آج امریکی یونیورسٹیوں میں جو کچھ ہو رہا ہے

مشہور روسی فلسفی کی بیٹی کے قتل کی تحقیقات کا آغاز

?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:ماسکو یجن میں روسی تحقیقاتی کمیٹی نے مشہور روسی فلسفی الیگزینڈر

روس کے وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 7 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف ایک وفد کے

لبنانی صدر: اسرائیل نے شہریوں کو ملک کے جنوب میں واپس جانے سے روک دیا

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی صدر نے صیہونیوں کی طرف سے جنگ بندی کی

حزب اللہ نے فلسطینی کمانڈر العاروری کا بدلہ کیسے لیا؟

?️ 8 جنوری 2024سچ خبریں: صالح العروری کے قتل کے ابتدائی ردعمل کے ایک حصے

امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان کا شمالی کوریا کو غیر مسلح کرنے پر اتفاق

?️ 23 ستمبر 2021سچ خبریں:جاپانی وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ اور ان کے امریکہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے