🗓️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چوہدری پرویز الہیٰ کو اڈیالہ جیل سے حراست میں لے لیا۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کو لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے لاہور ماسٹر پلان منصوبہ میں مالی فوائد کے لیے جعلسازی کی، لاہور ماسٹر پلان میں ردوبدل کرکے اپنی زمینیں لاہور میں شامل کرنے کی کوشش کی، ماسٹر پلان میں ردوبدل کے لیے کنسلٹنٹ فرم کی جعلی مہریں اور مونوگرام استعمال ہوا۔
ترجمان اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے مزید کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ نے دارلہندسہ/کنسلٹنٹ کی طرف سے جمع کروائے گئے لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی کی، کنسلٹنٹ کے ترتیب دیے گئے ماسٹر پلان میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا گیا۔
بیان کے مطابق زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی، سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے مالی مفاد کے لئے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کیا، انہوں نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے منصوبے کی منظوری کروائی۔
بیان میں بتایا گیا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے، لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا، اینٹی کرپشن کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے۔
چوہدری پرویز الہٰی کے وکیل سردار عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اینٹی کرپشن کا کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے، لاہور میں درج مقدمہ میں اُن کو راہداری ریمانڈ کے لیے پیش کیا جا رہا ہے، اسلام آباد پولیس انہیں راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلکس میں واقع ایف آئی اے کورٹ میں پیش کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہٰی کے ضمانتی مچلکے ہی جمع نہیں ہوئے تھے، اُن کو ابھی رہائی ملی ہی نہیں تھی کہ دوبارہ گرفتار کرلیا گیا، وہ جیل میں تھے، انہیں وہاں سے مقامی عدالت لایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے گزشتہ روز جاری حکم کے تحت انہیں بری ہوجانا تھا، ان کی رہائی کو روکنے کے لیے ایک نیا مقدمہ بنا کر انہیں 12ویں مرتبہ گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سردار عبدالرازق نے کہا کہ چوہدری پرویز الہیٰ کی 77 برس عمر ہے، وہ بزرگ اور دل کے مریض ہیں، 4 ماہ سے ان پر مسلسل ایک کے بعد ایک مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق کی جس طرح دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور عدالتی حکم کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے اُس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
ان کا کہنا تھا کہ پرویز الہیٰ ڈٹے ہوئے ہیں، جو بھی ان کا سیاسی مؤقف ہے وہ اس پر قائم رہیں گے، وہ کسی طرح کی بھی پریس کانفرنس کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں، اگر وہ پریس کانفرنس کرنے کے لیے تیار ہوتے تو شاید آج 12ویں مرتبہ انہیں گرفتار نہ کیا جاتا، وہ پُرعزم ہیں اور بار بار گرفتاریوں سے گھبرانے والے نہیں ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الہیٰ کا 5 روزہ ریمانڈ مانگا تھا لیکن عدالت نے صرف ایک روز کا راہداری ریمانڈ دیا ہے کہ آج انہیں یہاں سے لے کر جائیں اور کل لاہور میں اینٹی کرپشن کی متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔
پرویز الہیٰ کے ایک اور وکیل عامر سعید نے کہا کہ پرویز الہیٰ کو اینٹی کرپشن نے ایک اور کیس میں گرفتار کر لیا ہے، اُن کی گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پرویز الہیٰ کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، عدالت نے پرویز الہیٰ کو کسی بھی مقدمے میں گرفتار کرنے سے بھی روک رکھا ہے۔
دریں اثنا پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچا دیا گیا، اس ،موقع پر جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی اور پولیس نے میڈیا کو مرکزی گیٹ پر روک دیا۔
جوڈیشل کمپلیکس حکام یہ بتانے سے قاصر نظر آئے کہ صحافیوں کے داخلے پر پابندی کس نے اور کیوں لگائی؟ وہاں موجود پولیس حکام نے کہا کہ اوپر سے آرڈر ہے کسی کو جوڈیشل کمپلیکس کے اندر جانے کی اجازت نہیں۔
اس دوران پرویز الہیٰ کو ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں پرویز الہیٰ کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا، عدالت نے پرویز الہیٰ کا طبی معائنہ کروانے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمپلکس میں توڑ پھوڑ سے متعلق مقدمہ میں انسداد دہشتگردی عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کی ضمانت 20 ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی تھی، تاہم ان کی لیگل ٹیم کی جانب سے ضمانتی مچلکے جمع نہ کروانے کی صورت میں تاحال ان کی رہائی کا روبکار جاری نہ ہو سکا۔
مشہور خبریں۔
افغان ہیلی کاپٹر اور طیارے واپس کیے جائیں: طالبان وزیر دفاع کا مطالبہ
🗓️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:طالبان کے وزیر دفاع نے تاجکستان، ازبکستان اور دیگر پڑوسی ممالک
جنوری
سعودی عرب میں خاتون سماجی کارکن کو 34 سال قید کی سزا
🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی ایک سماجی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ
اگست
صیہونیوں کو غزہ اور لبنان کے خلاف جارحیت کتنی مہنگی پڑی؟امریکی میگزین کی رپورٹ
🗓️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی جریدے نے خطے میں صیہونی ریاست کی جنگی
اکتوبر
پی ٹی آئی کے کتنے لوگ لاپتا ہیں؟ فواد چوہدری کی زبانی
🗓️ 2 اگست 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی
اگست
کوئی سمجھتا ہے عمران خان معافی مانگیں گے تو اس کا کوئی امکان نہیں ہے،سلمان اکرم راجہ
🗓️ 24 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم
مارچ
Indonesia’s Largest Fleet Of Taxis Teams Up To Beat Ride-hailing Apps
🗓️ 30 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
اگست
لبنانی حزب اللہ کے بارے میں صیہونیوں کا اہم اعتراف
🗓️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ
مارچ
اب تک اسرائیل پر 500 راکٹ داغے جا چکے ہیں:صہیونی میڈیا
🗓️ 11 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی کے
مئی