پرویز الٰہی کا یوٹرن، حسنین بہادر دریشک کا استعفیٰ مسترد کر دیا

?️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر حسنین بہادر دریشک کو اپنی کابینہ کا شاندار وزیر قرار دیتے ہوئے ان کا استعفیٰ مسترد کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 17 دسمبر کو پنجاب کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے لائیو اسٹاک حسنین بہادر دریشک کی وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے خاموش رہنے کی ہدایت پر صوبائی وزیر غصے میں آگئے تھے اور دھمکی دی تھی کہ وہ استعفیٰ دے دیں گے، جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا تھا کہ ’استعفیٰ دینے سے آپ کو کس نے روکا ہے؟‘۔

18 دسمبر کو ایک نیوز چینل کو دیے گئے انٹرویو میں پرویز الٰہی نے خود واضح کیا تھا کہ حسنین بہادر دریشک نے اپنا استعفیٰ پیش کر دیا ہے جوکہ فوری طور پر قبول کر لیا گیا ہے۔

اپنے نئے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ’حسنین بہادر دریشک صوبائی وزیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے‘، ان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ ’رکن اسمبلی اپنی وزارت کو بہت بہتر طریقے سے چلا رہے ہیں‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’سردار حسنین بہادر دریشک میرے لیے میرے بیٹے مونس الٰہی کی طرح ہیں‘۔

گزشتہ ہفتے وزیر اعلیٰ پنجاب نے جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے خلاف بولنے پر عمران خان، فواد چوہدری اور مسرت جمشید چیمہ سمیت پی ٹی آئی کی سرزنش کی تھی۔

بعدازاں دیگر پارٹی قیادت نے جنرل باجوہ کے خلاف بولنا بند کر دیا لیکن عمران خان نے سابق آرمی چیف کے خلاف اپنا مؤقف پیش کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

مسلم لیگ (ق) کے ذرائع نے بتایا کہ پرویز الٰہی کے مٔوقف میں اب نرمی آگئی ہے، دونوں جماعتیں اب پنجاب اسمبلی کو تحلیل کرنے اور اگلے عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بحث کر رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے ایوان کے تمام اراکین (پی ٹی آئی کے 177 اور مسلم لیگ ق کے 10 اراکین) سے اعتماد کا ووٹ بھی لینا ہے، ان میں سے ہر ایک ووٹ اہم ہے، دونوں جماعتیں 11 جنوری کو لاہور ہائی کورٹ میں گورنر کی جانب سے وزیر اعلیٰ کی برطرفی کا معاملہ دیکھے جانے سے قبل ہی اعتماد کا ووٹ لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مشہور خبریں۔

سپریم کورٹ کے فیصلے سے کون سی حقیقت سامنے آ گئی؟ امیر جماعت اسلامی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے سپریم کورٹ کے

دیکھناچاہئے کہ نوجوان ووٹر ن لیگ میں کیوں نہیں آرہا،شاہد خاقان عباسی

?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماءشاہد خاقان عباسی نے

غزہ میں جنگ بندی سے امریکہ کا خوف

?️ 23 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے سرکاری حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا

’مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت وطن واپس لوٹ کر عوام کا سامنا کرے‘

?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی زیرِ قیادت مخلوط حکومت (پی

اسرائیل ایران کے میزائل کے ملبے کے نیچے

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "یسرائیل ہیوم” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا

میزائل پروگرام سے متعلق چینی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں ’سیاسی‘ ہیں، دفتر خارجہ

?️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اپنے بیلسٹک میزائل پروگرام سے مبینہ

وزارتِ خزانہ و توانائی کے اعتراضات مسترد، حکومت نے 30 کروڑ ڈالر کا پائپ لائن منصوبہ منظور کرلیا

?️ 2 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارتِ خزانہ اور توانائی کی مخالفت کے باوجود

مصری اور صیہونی وزرائے خارجہ کی متوقع ملاقات

?️ 19 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ نے فلسطینی تنازعہ اور صیہونی حکومت کو درپیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے