🗓️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے اپنے آئندہ اجلاس میں چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کو جاری تحقیقات اور انکوائریوں سمیت قومی خزانہ لوٹنے والوں سے ریکوری پر بریفنگ کے لیے طلب کرلیا۔
چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی و رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے نیب کو کرپٹ عناصر سے ریکوری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس کمیٹی نے ایک سال کے دوران اس سے زیادہ ریکوری کرلی ہے جتنی نیب نے کئی برسوں میں کی ہے۔
کمیٹی اراکین نے نیب کی جاری تحقیقات اور انکوائریوں کا مکمل ریکارڈ اور تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔
نور عالم خان نے کہا کہ گزشتہ برس کے دوران کرپشن کے کئی کیسز نیب کو بھیجے گئے لیکن اب تک کوئی بھی کیس اپنے منطقی انجام تک نہیں پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ نیب ان لوگوں کو سہولتیں فراہم نہیں کر سکتا جنہوں نے عوام کے پیسوں کا غبن کیا اور قومی خزانے کو نقصان پہنچایا، ہم چیئرمین نیب کو اجلاس میں شرکت اور کمیٹی کے سوالات کے جوابات دینے کے لیے خوش آمدید کہیں گے۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے 19-2018 اور 20-2019 کے آڈٹ اعتراضات پر غور کرنے کے لیے منعقد کیا گیا تھا، نور عالم خان نے سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن سیف انجم کی جانب سے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی (ڈی اے سی) کا اجلاس نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا، واضح رہے کہ سیکریٹری ایوی ایشن ڈویژن نے تقریباً 4 ماہ قبل چارج سنبھالا ہے۔
آڈٹ اعتراضات پر بحث کرنے سے انکار کرتے ہوئے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر زور دیا کہ نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے فوری طور پر ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اُن وفاقی سیکرٹریز سے ناراضگی کا اظہار کرنے کے لیے خط لکھیں جنہوں نے ڈیپارٹمنٹل اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا اور یہ خط وزیراعظم کو بھجوائیں، نور عالم خان نے کہا کہ ایسے افسران کی تنخواہیں اور پنشن روک دی جانی چاہیے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں 9 مئی کے واقعات پر گفتگو کرتے ہوئے نور عالم خان نے متعلقہ حکام کو اُن شرپسندوں کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی، جنہوں نے لوگوں کو سڑکوں پر نکلنے اور قومی اداروں پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا۔
نور عالم خان نے حکام سے سوال کیا کہ 9 مئی کے حملوں میں ملوث عناصر کو کیوں رہا کیا جا رہا ہے، انہوں نے مزید ہدایت دی کہ معصوم لوگوں کو ہراساں نہ کیا جائے۔
کمیٹی نے سینیئر سیاستدان افضل چن کی گرفتاری کی بھی مذمت کی اور اس حوالے سے وفاقی سیکریٹری داخلہ اور چیف سیکریٹری پنجاب سے 3 روز میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
انہوں نے کہا کہ افضل چن ایک ریٹائرڈ سیاستدان ہیں، پولیس نے جس طرح ان کی توہین اور تذلیل کی وہ ناقابل قبول ہے۔
مشہور خبریں۔
ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟
🗓️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب
جولائی
ایرانی صدر کی وفات پر پاکستان کا ایک روزہ سوگ کا اعلان
🗓️ 20 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے
مئی
وزیر اعظم نے سید علی گیلانی کے انتقال پر افسوس اظہار کیا
🗓️ 2 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اپنی ٹوئٹ میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ سید علی
ستمبر
ٹرمپ کے اقدام سے امریکی سلامتی خطرے میں
🗓️ 10 جون 2023سچ خبریں:ٹرمپ تحقیقات کے خصوصی پراسیکیوٹر نے نشاندہی کی کہ سابق صدر
جون
بینچز کے اختیارات کا کیس آج کیوں مقرر نہیں ہوا؟ ایڈیشنل رجسٹرار سپریم کورٹ کو شوکاز نوٹس جاری
🗓️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے آئینی اور ریگولر بینچز
جنوری
آنر نے سب سے فاسٹ چارجر کا حامل فون پیش کردیا
🗓️ 22 دسمبر 2023سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے حیران کن
دسمبر
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کو تمام شہروں سے پرامن احتجاجی تحریک شروع کرنے کا فیصلہ
🗓️ 23 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی
نومبر
اسرائیل ابوظہبی کو آئرن ڈوم فروخت کرنے کے لیے تیار
🗓️ 5 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ متحدہ عرب امارات میں
فروری