پاکستانیوں کا فلسطین کی حمایت میں اہم اقدام

پاکستانیوں کا فلسطین کی حمایت میں اہم اقدام

?️

کراچی (سچ خبریں) پاکستان میں  فلسطین کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت کے طور پرایک اہم سائیکلنگ ٹور کیا انعقاد کیا گیا۔کراچی شہر میں درجنوں سیاسی و مذہبی کارکنان، طلبہ تنظیموں اور پاکستانی عوام نے صیہونی مخالف نعروں کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر سائیکلوں پر سوار ہوکر کراچی شہر میں ریلی نکالی۔

تفصیلات کے مطابق سائیکلنگ ٹور کے شرکاء نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور فلسطینی مسلمانوں کے لیے اپنی یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ اس کانفرنس کے شرکاء نے خطے میں صہیونی قبضے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی  کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ جعلی اسرائیلی حکومت کا وجود عالمی برادری کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے، پاکستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے کہا کہ مسلمانوں کے قبلہ اول (بیت المقدس) کی آزادی اور اسرائیل کی تباہی قریب ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت نے حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔ اس حوالے سے بھی  کانفرنس کے شرکاء نے برطانوی حکومت کی جانب سے حماس کو دہشت گرد گروپ قرار دینے کی شدید مذمت کی اور پاکستانی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کو پاکستان میں فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کیا جائے۔

مشہور خبریں۔

لاریجانی کے دورہ عراق اور لبنان سے امریکہ اور اسرائیل پریشان

?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: احمد حسن مصطفیٰ، چیئرمین ایشیا-مصر ریسرچ اینڈ ٹرانسلیشن سینٹر، نے

’دنیا کی کوئی طاقت پاک-ایران تعلقات خراب نہیں کر سکتی‘، ایرانی صدر کی بلاول بھٹو سے ملاقات

?️ 24 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایران

وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ

?️ 28 اگست 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں

جبالیہ میں نئے صہیونی جرائم میں 33 شہید اور 70 زخمی

?️ 19 اکتوبر 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی

دھوکہ دہی کے مقدمے میں ٹرمپ کو سزا

?️ 24 فروری 2024سچ خبریں:امریکہ میں نیویارک کی مین ہٹن عدالت نے قرض کے سود

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم و جبرکی پالیسیاں مسلسل جاری ہیں : کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 14 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ

کریتی سینن کا اظہار خیال، اداکارہ نہ ہوتی تو کیا ہوتی؟

?️ 5 دسمبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ کریتی سینن نے اپنے

’روپے کی قدر میں اضافہ عارضی ثابت ہوسکتا ہے‘

?️ 27 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گولڈمین گروپ نے خبردار کیا ہے کہ ستمبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے