?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) کرغزستان کے ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے پاکستانی طلبہ پر حملے کے واقعے پر ڈی مارش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کرغزستان سفارتخانے کے چارج ڈی افیئرز میلس مولدالیف کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے جس کا مقصد انہیں ڈی مارش کرنا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ میلس مولدالیف کو کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف گزشتہ رات کے واقعات کی رپورٹس پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کرغزستان حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت دنیا بھر میں اپنے ہم وطنوں کے تحفظ اور سلامتی کے معاملے کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، پاکستان اپنے ہم وطنوں کی فلاح وبہبود کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
دوسری جانب وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے دفتر خارجہ کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کی مکمل مدد اور سہولت فراہم کرنے کا کہا۔
ترجمان نے بتایا کہ میلس مولدالیف کو کرغزستان میں پاکستانی طلبہ کے خلاف گزشتہ رات کے واقعات کی رپورٹس پر گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور کرغزستان حکومت کی جانب سے پاکستانی طلبہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کا مطالبہ کیا گیا۔
خیال رہے کہ کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مقامی افراد کی جانب سے غیر ملکی طلبہ پر حملے کیے گئے، جس میں متعدد پاکستانی طلبہ بھی زخمی ہوئے۔
بشکیک میں میڈیکل یونیورسٹیوں کے متعدد ہاسٹلز اور پاکستانیوں سمیت بین الاقوامی طلبہ کی نجی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی جہاز اب مزید محفوظ نہیں رہیں گے:یمن
?️ 13 مارچ 2025 سچ خبریں:انصار اللہ نے غزہ کے محاصرے کے جواب میں صیہونی
مارچ
حج امسال فلسطین کے ساتھ یکجہتی اور غاصبانہ قبضے کے خلاف مقدس احتجاج کا منظر بنے
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: حج، خاص کر اس سال جو "قرآنی سلوک، اسلامی یکجہتی
مئی
یمن جنگ کا اصلی مجرم
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں:یمن کے ایک اخبار نے اس ملک کے خلاف جاری جارحیت
اپریل
ہنی سنگھ کے چھونے پر مہوش حیات کے شرمانے کی ویڈیو وائرل
?️ 12 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) بھارتی ریپر و گلوکار یو یو ہنی سنگھ کی
اکتوبر
عائشہ عمر خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار کیسے ہوئیں؟ اداکارہ نے تفصیلات بتا دیں
?️ 31 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں انتہائی پیچیدہ ’کالر بون‘ سرجری سے
مارچ
فیس بک نے صہیونیوں کے ساتھ وفاداری میں دو نیوز پیجز کو ڈیلیٹ کر دیا
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:فیس بک نے صہیونیوں کے مفاد میں کاروائی کرتے ہوئے منگل
نومبر
فلسطینی مجاہدین کی صیہونیوں پر کاری ضرب
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے
اکتوبر
امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ
?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ
مارچ