پاکستانی حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات ماری گئیں، حامد میر کا دعویٰ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے حملے میں بھارتی حکومت کی اہم شخصیات کے مارے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ سینئر صحافی و اینکرپرسن حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک ملٹری انسٹالیشن میں میٹنگ جاری تھی کہ اس دوران حملہ ہوگیا، بھارتی حکومت کی انتہائی اہم شخصیات اس پاکستانی حملے کے نتیجے میں ماری گئی ہیں، بھارتی میڈیا ان کے نام سامنے نہیں لا رہا مگر وہ شخصیات اتنی اہم ہیں کہ ان کے نام چُھپ نہیں سکتے۔

اس حوالے سے بھارتی سیکرٹری خارجہ نے اب تک یہ تصدیق کی ہے کہ پاکستان کے راجوڑی میں حملے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے مسلسل حملوں کے جواب میں آج علی الصبح آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کرتے ہوئے فتح ون میزائل سسٹم کے ذریعے دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، دشمن پر قہر ڈھاتے ہوئے پاکستان کی اجنب سے فتح 1 میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا، فتح ون میزائل پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا جدید میزائل ہے، پاکستان نے 5 مئی کو فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کے حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس کے نتیجے مین دشمن کی توپوں کو خاموش کروادیا گیا، پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب جاری ہے جس کے لیے افواجِ پاکستان مکمل تیار ہے، جس نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس سے بھارت میں سناٹے چکا گئے ہیں، جذبہ شہادت سے سرشار پاک فوج کے جوانوں کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں بھوک کے ہتھیار سے سست موت؛ ریت کھانے والے بچوں کا المیہ

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے جیسے صیہونی ریگیم کی تباہ کن جنگ غزہ کی پٹی

امریکہ میں نسلی امتیاز کا تسلسل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:     امریکہ کی رائس یونیورسٹی کی ایک تحقیق سے پتہ

وزیر اعظم نے بلوچستان دہشتگردانہ حملے کی مذمت کی

?️ 1 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق زیارت اور تربت میں

بحرینی انٹیلی جنس فورسز کو اسرائیلی خفیہ ایجنسیوں تربیت دیتی ہیں: جرنل وال سٹریٹ

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:     ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ امریکی صدر جو

دہشت گردی کے خلاف امریکی جنگ کا الٹا اثر ہوا: وزیر اعظم

?️ 14 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان میں واشنگٹن کی کارروائیوں اور بیرون ملک اس

شام پر قابض دہشتگردوں کے امریکہ کے ساتھ تعلقات؛امریکی اخبار کی رپورٹ

?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی حکومت کے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک

پاکستان: کورونا سے مزید 73 افراد جان کی بازی ہار گئے

?️ 29 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مزید 73

پاکستان نےمعاشی بحران سے نپٹنے کے لئے امارات کی طرف رجوع کیا

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:شہباز شریف اعلیٰ سطح کے سیاسی و اقتصادی وفد کی سربراہی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے