?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان پائیدار، متحرک اور وقت کی آزمائش پرپورا اترنے والے دوستانہ تعلقات اور کثیرالجہتی شراکت داری قائم ہے۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا کہ قومی معیشت کے بحالی اور اصلاحات ضروری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کو کامیابی سے مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے مضبوط اقتصادی گورننس یقینی بنائی جا رہی ہے۔
وزیر خزانہ نے جیانگ ژائی ڈونگ کو پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر کے طور پر تعیناتی پر مبارک باد دی اور دونوں ممالک کے درمیان پائیدار، متحرک اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے دوستانہ تعلقات کو سراہا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے حکومت کے غیرمتزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔
نگران وزیر خزانہ نے مختلف شعبوں میں بیش قیمت معاونت فراہم کرنے پر چین کا شکریہ بھی اداکیا۔
رپورٹ کے مطابق انہوں نے چینی سفیر کو بتایا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے مضبوط اقتصادی گورننس یقینی بنائی جا رہی ہے۔
چین کے سفیر نے اقتصادی اصلاحات اور معیشت کی بحالی اور اس کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان کے لیے چین کی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
ملاقات میں پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور علاقائی رابطوں اور اقتصادی ترقی کے تناظر میں ان منصوبوں کی تزویراتی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔
فریقین نے اقتصادی خوش حالی اور ترقی کے فروغ کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان کثیرالجہتی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیلی حکومت شام کے 440 مربع کلومیٹر علاقے پر قابض
?️ 18 دسمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے المیادین نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ
دسمبر
سرحد پار سے جو دہشت گردی ہو رہی ہے، اس کو برداشت نہیں کرسکتے، شہباز شریف
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم
مارچ
پی ٹی سی ایل نے ٹیلی نار موبائل کمپنی خریدی لی
?️ 14 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی
دسمبر
بائیڈن کے مستقبل کے بارے میں قیاس آرائیاں
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:2024 کے امریکی صدارتی انتخابات کے قریب ہونے کی وجہ سے
دسمبر
14 بچوں کی بازیابی کے حکم کے ساتھ 13 اپریل کو پیش رفت رپورٹ طلب
?️ 8 مارچ 2021پنجاب {سچ خبریں} سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ بچوں کی عدم بازیابی پر
مارچ
صیہونیوں کو خطے کی سلامتی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے:ایران
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم صیہونیوں
جنوری
امریکہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کیں
?️ 31 مارچ 2022سچ خبریں: امریکی محکمہ خزانہ نے بدھ کی شام ایران کے متعدد
مارچ
اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے خلاف حکومت کی حکمت عملی
?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کے
فروری