?️
اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو اہم معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جو ورکرز کی بھرتی اور مملکت میں کام کرنے والی پاکستانی افرادی قوت کی مہارت کی تصدیق سے متعلق ہیں معاہدے پر دستخط کی تقریب سعودی عرب کی وزارت انسانی وسائل میں ہوئی۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ معاہدے پر پاکستان کے وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود اور تکامل، سعودی عرب کی جانب سے ڈاکٹر احمد جبار الیمنی نے دستخط کیے۔
بیان میں کہا گیا کہ کارکنوں کی بھرتی کا معاہدہ مملکت میں متنوع پیشوں میں پاکستان سے افرادی قوت کی برآمد کے عمل کو ہموار کرنے میں معاون ثابت ہوگا، ان کے حقوق کو تحفظ ملے گا اور سعودی عرب میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں کو قانونی تحفظ حاصل ہوسکے گا۔
اس کے ساتھ یہ معاہدہ کنٹریکٹ کے تنازعات کو حل کرنے اور کسی بھی خلاف ورزی پر بھرتی کرنے والے دفاتر، کمپنیوں یا ایجنسیوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے میں بھی مدد کرے گا۔ہنر کی تصدیق کے معاہدے سے مملکت کے لیے ہنر مند اور تصدیق شدہ پاکستانی افرادی قوت کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔
دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی افرادی قوت کی بیرون ملک ملازمت کو بہتر بنانے کے لیے جدید مہارتوں کی فراہمی اور سرٹیفکیشن کو یقینی بنانا وزیر اعظم عمران خان کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری ہنر مند افرادی قوت کے لیے سرٹیفکیشن، پاکستان میں تکنیکی افرادی قوت کے لیے بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تربیت اور سرٹیفکیشن حاصل کرنے کے مواقع پیدا کرے گا۔
مشہور خبریں۔
امریکہ اور اسرائیل ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں:عبدالملک الحوثی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے رہنما عبدالملک الحوثی نے اپنے
فروری
بھارت نے پانی کو ہتھیار بنا کر پوری دنیا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا۔ بلاول بھٹو
?️ 5 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین و پاکستان کے
جون
کسی کو بھی این آر او نہیں دوں گا
?️ 23 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آپ کا وزیر اعظم آپ
جنوری
امریکہ قازقستان سے کیوں دور رہے؟
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں: وسطی ایشیائی امور کے ماہر اناطول لیون نے وجوہات بتاتے
جنوری
فلسطینی شہری کے ہاتھوں2 صیہونی پولیس اہلکار زخمی
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریںصیہونی مظالم سے تنگ آکر ایک فلسطینی نوجوان نے صیہونی پولیس
اپریل
پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے
جولائی
شام کے معاملے کو حل کرنے کے لیے اردن کی نئی تجویز
?️ 24 مارچ 2023سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ نے عرب ممالک کی شرکت اور اقوام
مارچ
ملک کیلئے آرمی چیف کو خط لکھوں گا، فوج اور عوام کو سامنے نہیں آنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی
?️ 18 مئی 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران
مئی