?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کا منصوبہ مسترد کرتا ہے، غزہ میں فلسطینی اسرائیل کے بدترین مظالم کا شکار ہیں، غزہ میں پناہ گزین کیمپوں، اسپتالوں پر اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔
اسحاق ڈار نے جدہ میں او آئی سی وزرائے خارجہ کے فلسطین کی صورتحال پر ہوئے غیر معمولی اجلاس میں کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کے مسلط کردہ قحط کے باعث ہنگامی امداد کی فراہمی اشد ضروری ہے۔ اجلاس میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ اسرائیل غرہ میں یکطرفہ کارراوئیاں کر رہا ہے، غزہ میں اسرائیلی حملے عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں، گریٹر اسرائیل وژن کسی صورت قبول نہیں۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں بے گناہ فلسطینوں کو شہید کیا گیا، غزہ میں 60 ہزار کے قریب بچے شہید کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے پر ترکیہ اور ایران کے شکر گزار ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں، فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دی جا رہی ہے ۔
اسحاق ڈار نے کہا اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے عالمی قوانین کے خلاف ہیں، فلسطین میں قحط کی صورتحال ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری غزہ میں مستقل اور غیر مشروط جنگ بندی کیلیے اقدامات کرے، اسرائیل کا گریٹر اسرائیل منصوبے خطے میں امن کیلئے خطرہ ہے۔ پاکستان اس منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، غزہ میں انسانی امداد کی فوری اور محفوظ رسائی ممکن بنائی جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ غزہ سے جبری بیدخلی اور قبضے کا فوری خاتمہ کیا جائے، پاکستان عرب ممالک کی خود مختاری اور سالمیت کی حمایت کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کے خلاف سخت اقدامات کرے، مسئلہ فلسطین کے 1967سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی دو ریاستی حل کے حامی ہیں۔


مشہور خبریں۔
برطانوی وزیراعظم کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں:برطانوی ورکرز پارٹی
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی ورکرز پارٹی کے رہنما نے اس ملک کے وزیر اعظم
مئی
تل ابیب اور اس کے اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں شدت
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں: ایک مغربی نیوز سائٹ نے موجودہ حالات میں صہیونی حکام
جنوری
کسان کی مضبوطی ملک کی مضبوطی:عمران خان
?️ 26 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملتان میں کاشت کاروں کے لیے کسان کارڈ کے
اپریل
اتحادی حکومت کے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کے دعوے
?️ 6 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے ریلوے سعد رفیق نے وزیراعظم کے
جولائی
اسرائیلی لڑاکا طیاروں کا شام پر حملہ
?️ 4 فروری 2021سچ خبریں:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے ایک سکیورٹی
فروری
اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ، مختصر مدت میں 57 ارب 90 کروڑ روپے کے قرضے جاری
?️ 2 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت مختصر مدت
جولائی
فائزر کا سربراہ ویکسین کی 4 خوراکیں لگانے کے باوجود کورونا کا شکار
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں: فائزر کے سی ای او البرٹ بوریلا نے پیر
اگست
فیدان اور روبیو کے درمیان ملاقات پر ترکی اور امریکہ کے مختلف خیالات
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اردگان کی ٹیم کو امید ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی
مارچ