پاکستان کےخلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا ’سخت اور فیصلہ کن‘ جواب دیا جائے گا، ترجمان پاک فوج

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جمعہ کو دوبارہ واضح کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی بھی بیرونی جارحیت کا’سخت اور فیصلہ کن‘ انداز میں جواب دیا جائے گا۔

ان کے تبصرے اس پس منظر میں آئے ہیں کہ حالیہ دنوں میں افغانستان کے ساتھ کشیدگی بڑھی ہے، جس کی جڑ اسلام آباد کی اس دیرینہ تشویش میں ہے کہ کابل سے دہشت گرد حملے کیے جا رہے ہیں، اسلام آباد کا مطالبہ ہے کہ طالبان اپنی سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال ہونے والے دہشت گرد گروپوں کے لیے بند کریں، جبکہ طالبان اس الزام کی تردید کرتے ہیں۔

رواں سال مئی میں پاکستان نے پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تاریخی کشیدگی کا سامنا کیا، جسے دہائیوں کی بدترین صورتِ حال قرار دیا گیا، 4 روز تک جاری رہنے والے شدید تصادم کے بعد دونوں ممالک نے امریکا کی ثالثی میں جنگ بندی پر اتفاق کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی جامعات کے طلبہ اور اکیڈمک حضرات سے خطاب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ ’افواج پاکستان دفاع وطن کے عہد کی پابند ہیں اور کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور فیصلہ کن انداز میں دیا جائے گا‘۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے کہا کہ ’پاکستان نے دہشت گردی اور فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر اقدامات کیے ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد چوہدری نے موجودہ سیکیورٹی صورتحال، پاکستان اور افغانستان کے تعلقات اور ’معرکۂ حق‘ پر بھی گفتگو کی، اور حاضرین نے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

پاکستان آرمی نے اپریل 22 کو پہلگام حملے سے لے کر 10 مئی تک آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے خاتمے تک کی مدت کو ’معرکۂ حق‘ کا نام دیا ہے۔

حاضرین میں موجودہ ہزارہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اکرام اللہ خان نے مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور ان کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا، انہوں نے کہا کہ ’پاک فوج کا عزم ان کی حب الوطنی کی علامت ہے‘۔

ڈاکٹر اکرام اللہ خان کا کہنا تھا کہ ’دہشت گرد عناصر ہماری نوجوان نسل کو گمراہ کرنے کی سازش کر رہے ہیں،‘ اور اس صورتحال میں ’صحیح اور قابلِ اعتماد معلومات‘ کی فراہمی کی ضرورت پر زور دیا۔

بیان کے مطابق طلبہ و اساتذہ نے بھی ملتے جلتے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر سے ملاقات نے ان کے ذہن میں پاک فوج اور قومی و صوبائی حالات کے بارے میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں مدد کی۔

21 اکتوبر کو چیف آف دی آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان کی سرحدی سالمیت کی کسی بھی خلاف ورزی کا جواب ’سخت اور فیصلہ کن‘ انداز میں دیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

لبنان امریکی اور سعودی مداخلت کا مرکز بن چکا ہے:حزب اللہ

?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے ایک رکن نے

امریکہ کے ہاتھوں یمن کا محاصرہ جنگی جرم ہے:یمنی عہدہ دار

?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے کہا کہ امریکہ

یمنی عبوری وزیر اعظم: ہم غزہ کے عوام کے ساتھ ہر قیمت پر کھڑے رہیں گے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کی پیش قدمی کی حکومت کے رہبر معظم نے

ادارہ قابل احترام، ضروری نہیں ہر فرد اس کا مستحق ہو، اسد عمر

?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد

عرفان صدیقی سیاست کا وقار، تادیر یاد رکھا جائے گا۔ مریم نواز

?️ 10 نومبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سینٹر عرفان صدیقی

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

?️ 12 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی

شہید سلیمانی امت اسلامیہ کا وہ شیر ہے جسے تاریخ یاد رکھے گی: یمنی وزیر خارجہ

?️ 3 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی نیشنل سالویشن گورنمنٹ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ

طوفان الاقصی آیت اللہ خامنہ ای کی نظر میں

?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی آپریشن، جسے آیت اللہ خامنہ ای نے تباہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے