?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔
راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل وجود میں آیا تو قراداد پاکستان میں لکھا گیا کی فلسطینیوں کی بستیوں پر یہودیوں کی بستیاں ناقابل قابل قبول ہے اور یہ قائد اعظم کا اعلان تھا۔
انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ پن سے 70 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، بوڑھے، بچے، خواتین اور غیر مسلح افراد پر بم باری بزدلی ہوتی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اسرائیل نے دوحا میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ کیا، لبنان، شام اور یمن پر حملہ کر چکا ہے، یہ ملکوں کی خود مختاری پر حملہ ہے، حماس اور قطر کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل وجود میں آیا ان کی خارجہ پالیسی کے مطابق مسلم امہ کا وجود ختم ہوگا، امت مسلمہ کو احساس ہو اسلامی دنیا کے حکمرانوں کا اجلاس دوحا میں بلا رہے ہیں، اللہ کرے امت مسلمہ کے حکمرانوں کا ضمیر جاگے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام کی خواہش ہے اسلامی وجود اور بلاک ہو، بیت المقدس کی آزادی کے لیے مشترکہ دفاعی قوت استعمال کریں، پاکستان کی صلاحیت ہے وہ اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹ سکے، جس طرح پاکستان نے بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طرف ٹرمپ کہتا ہے اسرائیل بات نہیں مان رہا اور پھر حملہ ہو جاتا ہے، الزام کس کو دیں پہلے حماس قیادت اکٹھی کی پھر حملہ کروا دیا، اسرائیل گریٹر اسرائیل کی بات کرتا ہے، وہ حرمین شریفین پر اسرائیل کی توسیع اور قبضے کی بات کرتا ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ دو ریاستی نظریہ نہیں بلکہ ایک فلسطین کا نظریہ ہے۔
انتخابات میں دھاندلی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلیاں نہ کیا کرو، نتیجے تبدیل نہ کیا کرو۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سیلاب کی تباہی ہے، لوگ بے گھر اور شہید ہو چکے ہیں، ہمیں ان مظلوموں کی طرف دیکھنا چاہیے، ہمارے بچے اور مائیں ہیں جو کرب سے زندگی گزر رہے ہیں، سب مظلوموں کی مدد کریں اور جو مدد کررہے ہیں ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی سفاکیت کے خلاف پیغام دینا ہوگا اور قوم فلسطینی عوام کے ساتھ ہے، یہاں سے سیلاب زدگان کے لیے پیغام دینا ہوگا کہ ان کے ساتھ ہیں۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔


مشہور خبریں۔
یمنی فوج کے ہاتھوں امریکی جاسوس ڈرون تباہ
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:یمنی فوج کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس ملک کے
مارچ
صدر مملکت کی جانب سے احتساب ترمیمی بل پر بھی دستخط کرنے سے انکار
?️ 20 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی احتساب بیورو (نیب)
جون
امریکہ میں ٹرمپ کے خلاف تاریخی مظاہرے
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ بھر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف وسیع احتجاجی مظاہروں
اکتوبر
گلگت بلتستان میں عام انتخابات 2026 کا شیڈول جاری کردیا گیا
?️ 12 دسمبر 2025گلگت (سچ خبریں) الیکشن کمیشن گلگت بلتستان (election commission of gb) نے
دسمبر
ملک میں جنرل ضیاء اور مشرف دور سے سخت مارشل لاء لگا ہوا ہے، عمران خان
?️ 24 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک
ستمبر
غزہ بین الاقوامی قوانین کا قبرستان بن چکا ہے: پاکستان
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیر خارجہ محمد اسحاق دار نے اقوام متحدہ میں
جولائی
حزب اللہ کے پاس ایک لاکھ میزائل؛صیہونیوں کی نیندیں حرام
?️ 7 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کے پاس لاکھوں میزائل
جون
وزیراعظم نے ملک میں چین جیسے جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہسپتال متعارف کرانے کی ہدایت
?️ 3 ستمبر 2025بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں چین جیسے جدید
ستمبر