🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام اپنے دلیر لیڈر کے ساتھ کھڑی ہے اور اب پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ پاکستان کے عوام کریں گے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان چند ممالک میں سےجہاں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے لہذا ہماری اولین ترجیح انہیں روزگار فراہم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ ہم نے کہا تھا کہ 5 سال کے اندر ایک کروڑ افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا، جس پر ہمارا بہت مذاق اڑایا گیا، لیکن اس میں دو ترجیحات تھی۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے 30 سال سے ہماری معیشت دلدل میں دھستی جارہی ہے، ہمارا بیرونی خسارہ اتنا زیادہ ہے کہ جیسے ہی معیشت کی رفتار تیز ہوتی ہے ڈالر کی کمی ہونے لگتی ہے اور ہمیں دوربارہ اسے بریک لگانی پڑتی ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ جب تک معیشت کی ترقی کی رفتار تیز نہیں ہوگی اس وقت تک روزگار کے زیادہ مواقع نہیں مل سکتے ہیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہم نے اپنی پالیسز کو وہاں مرکوز کیا جہاں برآمدات میں اضافہ ہو اور روزگار بھی ہو جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے پچھلے 2 سال میں زراعت میں جو ترقی ہوئی یہ ترقی ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھی۔
انہوں نے کہا کہ اس مرحلے میں کاشت کاروں کو بھی فائدہ ہوا مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے کاشتکاروں کے لیے گندم کی قیمت میں صرف 100 روپے فی من اضافہ کیا تھا جبکہ تحریک انصاف کی حکومت 900 روپے فی من اضافہ کرچکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی پالیسیز تھیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی صنعت یعنی ٹیکسٹائل کی مشنری سریے کے دام میں فروخت ہورہی تھی، اس وقت ٹیکسٹائل کو وسیع کرتے ہوئے اربوں روپوں کی مشنری لائی جارہی ہے اور وہاں مزدوری کی قلت ہوگئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی حکومت کو ملا کر 10 سال میں برآمدات میں اتنا اضافہ نہیں ہوا تھا، جتنا اضافہ ایک سال میں ہوا ہے یہ صرف اس لیے ممکن ہوا ہے کہ ایسے سیکٹر کو ترجیح دی گئی جہاں ترقی ممکن ہے۔
کورونا کی وبا پر قابو پانے پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو سال میں جب کورونا کی وجہ سے دنیا کی بڑی بڑی معیشتیں مسائل کا شکار تھی جبکہ پاکستان میں 32 ہزار نوکریوں کا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 2007 کے بعد ایسا کوئی سال نہیں آیا جس میں پاکستان کی جی ڈی پی میں 5 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہو اس سال ہم جی ڈی پی میں 5 فیصد سے زیادہ اضافے دیکھ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اگر ایک کروڑ نوکریوں کا اضافہ نہیں بھی ہوا تو کم از کم اس کے قریب ضرور پہنچیں گے۔
اسد عمر نے کہا کہ شہری علاقوں میں معیشت کو فروخت دینے کا اہم ذریعہ تعمیراتی صنعت ہے جس کی ترقی کے لیےوزیر اعظم نے جو کچھ کیا سب سے سامنے ہے انہوں خود این سی سی کے ذریعے اس کی مانیٹرنگ کی اسٹیٹ بنیک، وزارت خزانہ اور ایڈمنسٹریٹو قوانین میں تبدیلی کی جو روزگار میں اضافے کا سبب بنی۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے ڈیڑھ گناہ زیادہ تحصیلیں جیتی ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی اپنے دلیر لیڈر کے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں، اب یہ فیصلہ بڑا نہیں ہے عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوگی یا نہیں ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اب بڑا فیصلہ یہ ہے کہ کیا اب پاکستان کے مستقبل فیصلے پاکستان کے عوام کریں گے یا چند ضمیر فروش سیاست دان اور ان کے بیرونی آقا کریں گے، یہ فتح پاکستانی قوم کی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ یہ جو ترقی کے اعداد و شمار آپ کے سامنے رکھے گئے ہیں یہ اعداد و شمار اگر آپ پچھلے تین سال ٹی وی دیکھتے رہتے اور میڈیا پر افلاطونوں کو سنتے رہتے تو ان کے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ اس قسم کے اعداد و شمار سامنے آئیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ان سب چیزوں سے اوپر جاچکی ہے اور اپنے فیصلے خود کرنے کو تیار ہے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے ارتقا کے بعد شروع کے تین ماہ میں بڑے پیمانے پر نوکریوں سے برطرفی کا سلسلہ شروع ہوا تھا جس کے بعد وزیر اعظم نے کاروبار بند نہ کرتے ہوئے معیشت کو ترقی دینے کا فیصلہ گیا تھا اور پائٹ کے رپورٹ کے مطابق جتنے لوگوں کی نوکریاں چھینی تھی انہیں واپس روزگار مل گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی آبادی 2.3 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے، یعنی 3 سال میں ملک کی آبادی میں 7 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ روزگار کی شرح میں 9.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
مشہور خبریں۔
پلاٹ الاٹمنٹ کیس: نواز شریف کو ’سیاسی انتقام‘ کا نشانہ بنایا گیا، فیصلہ جاری
🗓️ 6 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
جولائی
صیہونی قبضے اور امریکی سازشوں کے سامنے ہمت نہیں ہاریں گے:حزب اللہ
🗓️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:شیخ نعیم قاسم نے اپنے خطاب میں تاکید کی کہ حزب
مارچ
حزب اللہ تل ابیب کی کمزوریوں کو جانتی ہے:اسرائیلی تجزیہ کار
🗓️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ اور تجزیہ کاروں نے لبنان کی
جولائی
نسان نے گیس پر چلنے والی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑ دیا
🗓️ 8 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے گاڑیاں بنانے کا فیصلہ
دسمبر
اداریہ: نتائج میں بے ضابطگیوں پر الیکشن کمشین کو فوری ایکشن لینا چاہیے
🗓️ 12 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)حکومت کی تشکیل کےلیے بند دروازوں کے پیچھے مذاکرات
فروری
مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق، قرنطینہ کے لئے ہسپتال منتقل
🗓️ 26 ستمبر 2021پشاور ( سچ خبریں ) خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ سے
ستمبر
ایف بی آر نے انفارمیشن سینٹر 2.0 کے پلیٹ فارم سے ایڈوانس اسٹاک رجسٹر سسٹم لانچ کردیا
🗓️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن کی کوششوں کے
اکتوبر
سعودی عرب میں مزید سات افراد کو پھانسی
🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں:سعودی عرب نے دہشت گرد تنظیموں کی تشکیل اور مالی معاونت
فروری