پاکستان کی کابل  حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

پاکستان نے افغانستان کے الزامات کو مسترد کر دیا

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک  اسکول کے قریب ہونے والے بم دھماکوں پر پاکستان نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،حملے میں جاں بحق ہونے والے  افراد کی تعداد 55 اور  زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور  زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ پاکستان کابل میں اسکول کے باہر ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان دہشتگردی کے خلاف جدو جہد میں افغانستان کے ساتھ ہے۔ کابل حملے پر مختلف ممالک کی جانب سے بھی مذمت کاا ظہار کیا جارہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی حکومت اور عوام افغان حکومت اور عوام کے ساتھ دلی تعزیت کرتے ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ اسکول پر کار بم حملے میں جاں افراد کی تعداد 55 اور  زخمیوں کی تعداد 150 ہوگئی ہے، جاں بحق اور  زخمیوں میں زیادہ تر طالبات شامل ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی نے سیدالشہدا اسکول پرحملے میں طالبان کو ملوث قراردیا ہے جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے الزام کی سختی سے تردیدکرتے ہوئے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز  کابل میں اسکول کے قریب بم دھماکوں میں طالبات سمیت درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے، یہ دھماکے ایسے وقت ہوئے ہیں جب افغانستان سے امریکی افواج طویل جنگ کے بعد واپس روانہ ہو رہی ہیں۔

مشہور خبریں۔

نوازشریف کو سزا دلوانے والوں کو قوم سے معافی مانگنی پڑے گی ، جاوید لطیف

?️ 22 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور وفاقی وزیر

سیلاب متاثرین کی بحالی، وفاق صوبوں کی معاونت کیلئے تیار ہے۔ وزیراعظم

?️ 5 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین

ٹرمپ کا عجیب و غریب معاملہ

?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے دستبردار ہونے کے بعد، ڈونلڈ

جوڈیشل کمیشن 2 دسمبر کو اعلیٰ عدلیہ کے ججوں کی تقرری کا فیصلہ کرے گا

?️ 21 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری اور وفاقی آئینی

ایرانی اور اطالوی وزرائے خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ

?️ 9 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سیکیورٹی صورتحال

ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر علی محمد خان کا رد عمل سامنے آگیا

?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مملکت علی محمد

صیہونی حکومت کے ہتھیار ڈالنے تک جیلوں کا انتفاضہ جاری رہے گا: العسیرہ تحریک

?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:فلسطینی تحریک العسیرہ نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ جیلوں کا

ثابت کرسکتا ہوں کہ ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، اسحٰق ڈار

?️ 28 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے