?️
اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر پاکستان نے شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا بے تحاشا استعمال اور وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبا نہیں سکتیں، کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف منصفانہ مقصد کیلئےپرعزم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیر میں 4کشمیریو ں کی شہادت پر پاکستانی دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یکم اکتوبر2021 سےابتک 25کشمیریوں کو شہید کیا جا چکا ہے، ماورائےعدالت قتل، غیر قانونی حراست، ہراساں کرناپابندیاں معمول ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ طاقت کا بے تحاشااستعمال ،وحشیانہ پابندیاں کشمیریوں کی جدوجہد دبانہیں سکتی، کشمیری بھارتی ریاستی دہشت گردی کیخلاف منصفانہ مقصد کیلئےپرعزم ہیں۔پاکستان نےعالمی برادری کوبھارت سےمتعلق جامع ڈوزیئر پیش کیاتھا ، ڈوزیئرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزی،جنگی جرائم کےثبوت پیش کئے، پاکستان کامطالبہ ہے انسانی حقوق خلاف ورزیوں پربھارت کوجوابدہ بنایاجائے۔
یاد رہے کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض فوجیوں نے نوجوانوں کوسرینگر کے علاقے حیدر پور ہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا جبکہ گزشتہ دس دنوں میں آٹھ کشمیری نوجوانوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔
مشہور خبریں۔
ہم مزید کئی سالوں تک لبنان میں رہیں گے: اسرائیل
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی کابینہ کے ذرائع نے عبرانی زبان کے
جنوری
ایران-اسرائیل بحران: امن کی کوشش میں کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں، شہباز شریف کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
?️ 20 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ
جون
جنگ میں صرف دو ہی فریق ہیں ایک مسلمان دوسرا نیتن یاہو۔ مولانا طاہر اشرفی
?️ 23 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر محمود اشرفی نے
جون
اسرائیلی فوج کے شام میں کارنامے
?️ 6 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج کے
اپریل
یورپی یونین کا انسٹاگرام پر 405 ملین یورو جرمانہ
?️ 7 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کے کمیشن نے اعلان
ستمبر
بائیڈن امریکہ کا دشمن ہے: ٹرمپ
?️ 4 ستمبر 2022سچ خبریں: پنسلوانیا میں خطاب کے دوران سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
ستمبر
ایک ضمنی الیکشن شریف کی ڈوبتی سیاست کا سہارا نہیں بن سکتا:شہباز گل
?️ 11 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ
اپریل
سوشل میڈیا کا غیر اخلاقی استعمال قابل سزا ہے: طالبان کا اعلان
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: طالبان حکومت کے وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے
مئی