🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج پر ہمیشہ سے یقین رہا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق پاک-بھارت کشیدگی اور جنگ بندی پر صدر آصف زرداری نے جاری بیان میں کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، بھارت کی نام نہاد فوجی قوت کو سخت ٹھیس پہنچائی ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ آج قوم کا عزم بے مثال ہے، یہ عزم ہمارے اجداد کے دو قومی نظریہ کو تقویت بخشتا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے مسلح افواج کے سربراہان کو مبارکباد دی، ان کا کہنا تھا کہ افواج کی بہادری اور انتھک محنت نے جنگ میں فتح سے ہمکنار کیا، قوم شہادت پانے والوں کے لیے دعا کرے۔
واضح رہے کہ آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت فوری اور مکمل سیز فائر کے لیے تیار ہوگئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں امریکی صدر نے اس بات کا انکشاف کیا تھا۔
ایکس پر بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے رات بھر ثالثی کی اور مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور پاکستان نے مکمل اور فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا۔
یاد رہے کہ آج علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) شروع کردیا تھا اور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور ایس 400 میزائل دفاعی نظام کے علاوہ متعدد اہداف کو تباہ کردیا تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کے عوام اور مساجد کو جن ایئربیسز سے ٹارگٹ کیا گیا تھا، ان اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق فجر کے وقت دشمن کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کا آغاز کیا گیا اور بھارت پر فتح ون میزائل فائر کیے گئے تھے۔
اسی طرح پاکستانی میزائلوں سے بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ تباہ کردی گئی تھی، جبکہ پاک فوج نے پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈ کو بھی تباہ کردیا، راجوڑی اور نوشہرہ میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلی جینس کے تربیتی مراکز بھی تباہ کر دیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
طالبان کی اپنے خلاف انسانی حقوق کمیشن کی رپورٹوں کی تردید
🗓️ 15 ستمبر 2021سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے انسانی حقوق کمیشن کی ان رپورٹوں کی
ستمبر
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے نریندر مودی کے مقبوضہ کشمیر کے دورے کیخلاف ہڑتال کی حمایت
🗓️ 5 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے کل جماعتی
مارچ
ملازمہ تشدد کیس: عدالت ایسا کچھ نہیں کرے گی، جس سے کسی کا حق متاثر ہو، چیف جسٹس عامر فاروق
🗓️ 19 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کم سن گھریلو ملازمہ پر تشدد کے کیس
ستمبر
غزہ کے تئیں عرب ممالک کی بے حسی
🗓️ 5 جولائی 2024سچ خبریں: یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے
جولائی
اب شادی کا نہیں سوچ رہا، دو بچوں کیساتھ پُرسکون زندگی ہے، میکال ذوالفقار
🗓️ 4 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ میکال ذوالفقار نے ایک بار پھر اپنی دوسری
فروری
صیہونیوں کا شام میں اپنی شکست کا اعتراف
🗓️ 16 نومبر 2021سچ خبریں:اعلیٰ سطحی صیہونی سکیورٹی ذرائع نے شامی حکومت کو گرانے کا
نومبر
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں اضافہ
🗓️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد( سچ خبریں) پاکستان میں وفاقی حکومت نے ایک طرف تو
ستمبر
انگریزی اساتذہ کی زبردست ہڑتال کا دوبارہ آغاز
🗓️ 2 فروری 2023سچ خبریں:انگلینڈ اور ویلز کے 120,000 سے زیادہ اساتذہ نے گزشتہ 10
فروری