?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینی شہری آبادی پر ’غیر متناسب اور اندھادھند بمباری‘ کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کے ساتھ مل کر غزہ میں سیز فائر پر کام کرے۔
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب اسرائیل نے غزہ کی ’مکمل‘ ناکہ بندی کرتے ہوئے کھانے پینے کی اشیا، ایندھن سمیت اہم ضروریات کی چیزوں کی فراہمی کا راستہ روک دیا ہے اور پانی کی سپلائی بھی منقطع کردی ہے۔
غزہ کا مرکزی پاور پلانٹ بھی اسرائیل کی بمباری اور محاصرے کے دوران ایندھن کے خاتمے پر بند کردیا گیا۔
غزہ کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ ہفتے سے اب تک پرہجوم ساحلی علاقے میں کم از کم ایک ہزار 55 افراد جاں بحق اور 5 ہزار 184 زخمی ہوچکے ہیں جب کہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد 1200 تک پہنچ گئی ہے اور 2 ہزار 700 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ہیں، اسرائیلی فوج نے مزید دعویٰ کیا ہے کہ علاقے سے تقریباً 1500 جنگجوؤں کی لاشیں ملی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بجلی، ایندھن اور پانی کی سپلائی منقطع کرنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اسے واپس لیا جانا چاہیے کیونکہ اس سے لاکھوں افراد کی زندگیوں پر شدید منفی اثر پڑے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ جارحیت اور تشدد کا موجودہ دور ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، اور 7 دہائیوں سے زائد غیر قانونی غیر ملکی قبضے، جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا براہ راست نتیجہ ہے، جس میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بھی شامل ہیں، جو فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کو تسلیم کرتی ہیں۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، اسرائیل کے حالیہ اشتعال انگیز کارروائیوں کے سنگین نتائج کے خلاف خبردار کرتا رہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر معمولی سنگین صورتحال عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کرتی ہے۔
پاکستان نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ غزہ میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو کم کرنے کے لیے جنگ بندی میں سہولت کاری کے لیے فعال کردار ادا کرے۔
ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر فلسطین کی ایک قابل عمل، خودمختار اور متصل ریاست کے ساتھ ایک منصفانہ جامع اور دیرپا 2 ریاستی حل کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، جس کا دارالحکومت القدس شریف (یروشلم) ہو۔


مشہور خبریں۔
ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ، پیٹرول کی قیمت برقرار
?️ 16 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
نومبر
اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر وینا ملک کی جانب سے ردعمل کا اظہار
?️ 21 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی اداکارہ وینا ملک نے اسرائیل اور حماس کے
مئی
بشار اسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے اسرائیل کا شام پر اب تک کا سب سے وسیع حملہ
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:گزشتہ رات صہیونی حکومت کی جانب سے جنوبی شام میں کی
فروری
جانسن برطانیہ کے لیے باعث شرمندگی ہیں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی
?️ 15 اگست 2022سچ خبریں:اسکاٹ لینڈ کی وزیراعلی نے اپنی ایک تقریر میں زور دیا
اگست
صیہونی صارف ایران کی سفارتی طاقت سے حیران
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: ایران پر 12 روزہ صیہونی جارحیت کے خاتمے کے ساتھ
جولائی
کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید
?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں
دسمبر
غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی فوج کا اعتراف
?️ 28 ستمبر 2025غزہ میں نیتن یاہو کی تقریر کو نشر کرنا سراسر غلطی تھی:اسرائیلی
ستمبر
امریکہ کو دوبارہ چھوٹا کریں؛ٹرمپ کا نظریہ
?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں:واشنگٹن پوسٹ کے ایک تجزیے میں، ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی
دسمبر