?️
لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستانی عوام اور ریاست کا موقف ایک ہے، بعض عناصر صرف سیاست کیلئے فلسطین کے مسئلہ پر پاکستانی قوم میں تقسیم پیدا کرنا چاہتے ہیں, پاکستان کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔
غزہ کی صورتحال پر امن بورڈ کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اسلامی ممالک کی غزہ امن بورڈ میں شمولیت اہل فلسطین کیلئے ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ وزیر اعظم میاں شہباز شریف، فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر نے فلسطین کے معاملے پر ہمیشہ امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔
چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہم امید کرتے ہیں کہ غزہ امن بورڈ کے آج ہونے والے اجلاس میں ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف پاکستان کے فلسطین کے مسئلے پر اصولی موقف پر بات کریں گے۔ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالخلافہ القدس شریف ہو، غزہ کی تعمیر نو ہو، مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی وحشت اور بربریت کا خاتمہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی غزہ سے متعلق اقوامِ متحدہ کی منظور شدہ جنگ بندی اور تعمیرِ نو کے فریم ورک میں شرکت پاکستان کے مؤقف میں کسی تبدیلی کی علامت نہیں ہے۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ قیامِ پاکستان سے آج تک پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے حقِ خود ارادیت اور آزاد ریاست کے قیام کی حمایت کی ہے اور اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا، یہ پالیسی آج بھی وہی ہے جو پہلے تھی: فلسطینی مؤقف کی مکمل تائید۔


مشہور خبریں۔
غزہ جہنم بن چکا ہے، شدید غذائی قلت سے 71 ہزار بچوں کی زندگیاں خطرے میں؛ اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں انسانی
جون
طالبان: امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برے اقدامات برے ردعمل کا باعث بنتے ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ اگر کابل
ستمبر
شراکت داروں کا ’انٹرنیٹ کی گورننس‘ کیلئے قومی سطح پر مشاورت کا مطالبہ
?️ 6 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) شراکت داروں نے قومی سطح پر ڈیجیٹل حقوق
دسمبر
سعودی عرب ، امریکی اور اسرائیلی پروپیگنڈا
?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بارے
فروری
کابل میں امریکی حملے کی مکمل تحقیقات ضروری ہیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کابل میں امریکی ڈرون حملے میں 7 بچوں
ستمبر
حکومت کی کے-الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مزید 10.32 روپے مہنگی کرنے کی درخواست
?️ 12 ستمبر 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی صنعتی برادری اور سیاسی رہنماؤں کی شدید
ستمبر
صدر عارف علوی کا عمران خان سے رابطہ
?️ 14 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے
فروری
قطر سے حماس رہنماؤں کے اخراج کا امریکی دعویٰ؛حماس کا ردعمل
?️ 10 نومبر 2024سچ خبریں:حماس کے ایک سینئر رہنما نے امریکی حکام کے اس دعوے
نومبر