?️
نیویارک: (سچ خبریں) پاکستان نے دنیا میں امن و رواداری کے فروغ کیلئے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کی تجویز دیدی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں امن اور رواداری کے کلچر کو فروغ دینے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر امن اور رواداری کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی ) کی اعلیٰ سطح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کے فلسفہ کے تبدیلی کے حوالے سے اثرات پر روشنی ڈالی اور اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح حضور ﷺکی انصاف، رواداری اور امن پر مبنی تعلیمات کی بازگشت اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں اور مقاصد میں سنائی دیتی ہے۔
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ سلم کی تعلیمات و کردار کی عالمگیر مطابقت کا حوالہ دیتے ہوئے میثاق مدینہ کو تکثیریت، مکالمے و باہمی احترام اور افہام و تفہیم پر مبنی بین المذاہب تعلقات کی مضبوط مثال قرار دیا، وزیر خارجہ نے مختلف تنازعات سے دوچار دنیا میں امن اور رواداری کے کلچر کو آگے بڑھانے کے لیے او آئی سی اور اقوام متحدہ کے درمیان شراکت داری کو مضبوط بنانے پر بھی زور دیا۔
علاوہ ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان آل ثانی کی میزبانی میں ہونے والی مشاورتی نشست میں شرکت کی، اس نشست میں اردن اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزرائے اعظم جب کہ مصر، انڈونیشیا، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اجلاس میں اہم عالمی امور پر باہمی مشاورت کی گئی اور ان پر متفقہ مؤقف اپنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا گیا جہاں محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام مشرق وسطیٰ کے مسلمان بھائیوں کے ساتھ گہری وابستگی رکھتے ہیں اور خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے کی جانے والی ہر مثبت کوشش کی بھرپور حمایت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
نادرا نے شہریوں سے اپنے فیملی ریکارڈ کی جانچ کرنے کی اپیل کردی
?️ 12 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی
غزہ کی جنگ نسل کشی تھی، ناکہ فوجی آپریشن
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: رفح کے میئر نے اتوار کو غزہ کی پٹی میں
جنوری
صیہونی حکومت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے:ایران
?️ 4 فروری 2022سچ خبریں:ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ
فروری
منتخب میڈیا اداروں پر پابندیاں سخت کردی گئیں، انسانی حقوق کمیشن کی اظہار رائے کی صورتحال پر رپورٹ
?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انسانی حقوق کمیشن پاکستان (ایچ آر سی پی)
جنوری
کروڑوں بے گناہوں کا قاتل امریکہ کیا اب کسی نئی جنگ کی تیاری کررہا ہے؟؟؟؟
?️ 20 مارچ 2021(سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں کہا ہے
مارچ
سعودی عرب بحرین کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں پیش پیش
?️ 18 فروری 2022سچ خبریں: بحرین میں اسرائیلی سفیر ایتھن نائیہ نے کہا کہ اسرائیل
فروری
شام میں 35 ہزار سے زائد افراد لاپتہ؛ ریڈ کراس کا تشویشناک انکشاف
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں:عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انکشاف کیا ہے کہ شام
مئی
ادلب کے شمال میں ترک گولہ بارود کے ڈپو میں دھماکہ
?️ 2 جون 2022سچ خبریں: المیادین نیوز ویب سائٹ نے شام میں ادلب کے شمالی
جون