پاکستان کو 7 لاکھ یورو کی امداد دے رہے ہیں، یورپی یونین

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، بڑے پیمانے پر نقصانات اور اہم انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7 لاکھ یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں کمزور برادریوں کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔

پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔

یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔

ایمرجنسی رسپانس میں متاثرہ افراد کو پانی اور صفائی ستھرائی، عارضی پناہ گاہ اور ضروری امدادی اشیا جیسی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔

یہ رقم 2024 میں یورپی یونین کی انسانی امداد کی جانب سے پاکستان میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ یورو کے علاوہ ہے۔

شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 210 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس سے کمزور طبقوں کے طرز زندگی میں بہتری آئی ہے۔

اپنی پیشرفت رپورٹ جاری کرتے ہوئے ’کے ایس ریلیف‘ نے کہا کہ ان کوششوں میں قدرتی آفات کے لیے ہنگامی امداد اور غذائی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پناہ گاہوں سے متعلق طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل

🗓️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المنار نیوز نیٹ ورک بیس نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی

مغربی کنارے میں کشیدگی کے بارے میں جرمنی کا بیان

🗓️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: جرمنی کی وزارت خارجہ نے مغربی کنارے میں کشیدگی میں

شام میں قتل و غارت کا بازار گرم؛ الجولانی کے عناصر کا 10 منٹ میں ایک حملہ

🗓️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں:شام میں الجولانی کے عناصر کی جانب سے قتل و غارت

دکھاوے کے ماسٹر امریکہ کا لبنانی عوام کے خلاف منافقانہ دعوی

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکہ نے اپنے ہی بموں کے ذریعہ لبنان میں بے

بلوچستان ہائیکورٹ: اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج تمام مقدمات ختم کرنے کا حکم

🗓️ 9 دسمبر 2022بلوچستان: (سچ خبریں) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم

اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شیرین ابو عاقلہ کے قتل کی تصدیق : واشنگٹن پوسٹ

🗓️ 13 جون 2022سچ خبریں:   یروشلم میں واشنگٹن پوسٹ کے ڈائریکٹر نے الجزیرہ کو انٹرویو

عشرہ شان رحمت اللعالمینؐ کے دوران صوبے کے بازاروں میں خصوصی ڈسکاونٹ دیاجا رہا ہے

🗓️ 14 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیر صنعت و تجارت میاں

مایا علی کے خوبصورت انداز اپناکر اپنے مداحوں کے دل جیت لیے

🗓️ 4 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} خوبرو اداکارہ مایا علی کے خوبصورت انداز نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔  ہم ٹی وی کے ڈرامہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے