?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی یونین نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب، لینڈسلائیڈنگ، بڑے پیمانے پر نقصانات اور اہم انفرااسٹرکچر کی تباہی کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 7 لاکھ یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس میں یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس رقم سے زیادہ متاثرہ علاقوں خصوصاً بلوچستان، خیبر پختونخوا، پنجاب اور سندھ میں کمزور برادریوں کی فوری ضروریات پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
پاکستان میں یورپی یونین کے انسانی ہمدردی کے پروگرامزکی نگران تاہینی تھمناگوڈا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین مون سون کی غیر معمولی موسلا دھار بارشوں میں جانی نقصان پر پاکستان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یورپی یونین نے ہمارے شراکت داروں کو متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد فراہم کرنے میں مالی معاونت فراہم کی ہے۔
یہ فنڈنگ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم) اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اینڈ ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (آئی ایف آر سی) کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
ایمرجنسی رسپانس میں متاثرہ افراد کو پانی اور صفائی ستھرائی، عارضی پناہ گاہ اور ضروری امدادی اشیا جیسی ضروریات کو ترجیح دی جائے گی۔
یہ رقم 2024 میں یورپی یونین کی انسانی امداد کی جانب سے پاکستان میں انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مختص کیے گئے ایک کروڑ 10 لاکھ یورو کے علاوہ ہے۔
شاہ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں 18 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کے 210 منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے، جس سے کمزور طبقوں کے طرز زندگی میں بہتری آئی ہے۔
اپنی پیشرفت رپورٹ جاری کرتے ہوئے ’کے ایس ریلیف‘ نے کہا کہ ان کوششوں میں قدرتی آفات کے لیے ہنگامی امداد اور غذائی تحفظ، صحت کی دیکھ بھال، تعلیم اور پناہ گاہوں سے متعلق طویل مدتی منصوبے شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی
اگست
رضوان کی شاندار سنچری کی بدولت افریقہ کو ملا 370 رنز کا ہدف
?️ 7 فروری 2021راولپنڈی {سچ خبریں} پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے دوسرے
فروری
کویت کا صہیونی کمپنی کے ساتھ تعاون ختم
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں: کویت کے وزیر خزانہ عبدالوہاب الراشد نے اس ملک
دسمبر
شہباز شریف کی لوڈشیڈنگ پر اظہار برہمی
?️ 4 جون 2022لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف ملک بھر میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر
جون
سویلین کا ملٹری ٹرائل: میری تجویز مان لی جائے تو قانون نہیں ٹرائل کالعدم ہوگا، وکیل فیصل صدیق
?️ 3 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
مارچ
افغان خواتین کی حالت زار
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے
جون
پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کے نشان کیس میں سپریم کورٹ میں کیوریٹیو ریویو پٹیشن دائر کردی
?️ 13 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اپنا انتخابی نشان ’بلے‘
نومبر
الوداع افغانستان، ہم جارہے ہیں لیکن جاتے جاتے بھی دہشت گردی پھیلا کر جائیں گے
?️ 2 جون 2021(سچ خبریں) امریکا نے اگرچہ شدید ذلت و خواری، بے بسی اور
جون