?️
اسلام آباد (سچ خبریں) دفترِ خارجہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن کیلئے کردار ادا کررہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اس سلسلے میں سفارتی سطح پر اہم پیش رفت جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مختلف ممالک کے سربراہان سے مسلسل رابطے میں ہیں، انہوں نے سعودی ولی عہد سے موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی، جبکہ ایران کے صدر کے ساتھ بھی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس کے علاوہ ناروے، سعودی عرب اور آذربائیجان سمیت مختلف ممالک کے ساتھ بھی سفارتی روابط استوار کیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ وزیراعظم نے لبنان، مصر اور بنگلادیش کے رہنماؤں سے بھی بات چیت کی ہے۔ طاہر حسین اندرابی کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم بھی سفارتی محاذ پر متحرک ہیں اور خطے کے ممالک کے ساتھ رابطوں میں مصروف ہیں، پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مساجد، خواتین اور بچوں پر حملوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے، ترجمان نے سری نگر کی تاریخی جامع مسجد کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسجد کو سیل کرنا گہری تشویش کا باعث ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنائے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کی ہندوستان کو کابل میں پھر سے اپنا سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ہندوستان سے کابل میں
مئی
AI بنا امریکی حکام کے کے لیے درد سر
?️ 12 جولائی 2025 سچ خبریں:ایک نامعلوم شخص نے مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے
جولائی
انصاراللہ کے خلاف امریکی پابندیوں کا نتیجہ کیا ہوگا/ اسرائیل کے حامیوں کو غزہ جنگ کی کیا قیمت چکانا پڑے گی؟عطوان
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں: ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار نے غزہ کی حمایت میں یمنی
فروری
صیہونی سیکورٹی عہدیداروں کا حزب اللہ کے بارے میں اہم اعتراف
?️ 31 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی کابینہ کا سیکورٹی اجلاس اس حکومت کے وزیر اعظم
جولائی
فرانسیسی شہروں میں اسٹریٹ لائٹنگ میں کمی
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: فرانسیسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ ملک
دسمبر
اسرائیل کو حزب اللہ کے میزائلوں سے بچانے کے لیے امریکہ کی جدوجہد
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین کے شمالی محاذ میں صہیونی ٹھکانوں کے خلاف
جون
وزیراعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیلِ نو کردی، وزیرخزانہ چیئرمین مقرر
?️ 24 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای
مارچ
بھارت کے 18 قونصل خانے پاکستان کے خلاف کام کررہے ہیں۔ ضیا لانگو
?️ 5 اپریل 2026کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہے کہ
اپریل