?️
اسلام آباد (سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے پاکستان نے انسانی بنیادوں پر افغانستان کو پانچ ارب روپے کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کر دیا جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوں گی طبی بنیادوں پر پاکستان آنے والے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق نے کہا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل میں پاکستان کی جانب سے پانچ ارب روپے کی امدادی اشیا افغانستان کو فراہم کرنے کا اعلان کیا، جن میں ادویات اور خوراک شامل ہوگی۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ افغان شہریوں کی آسانی کے لیے گیٹ پاس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ طبی بنیادوں پر پاکستان آنے والے افغانیوں کو ویزا آن آرائیول دیا جائے گا اور پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم کر رہے ہیں جبکہ افغان تاجروں کو طورخم پر ایک ماہ کا آمد پر ویزا دیا جائے گا جبکہ طورخم بارڈر 24 گھنٹے تجارت کے لیے کھلا رہے گا۔
محمد صادق کا کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کی تجارتی سطح پر مدد کرے گا، پیدل بارڈر کراس کرنے والوں کے لیے بارڈر روزانہ بارہ گھنٹے کے لیے کھولا جائے گا، بارڈرسے صرف وہی لوگ آسکیں گے جن کے پاس ویزہ ہے ، افغان ٹرک کراچی میں بھی داخل ہوسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی سفارتخانہ بزنس مین کو پانچ سال کا ویزہ دے گا جبکہ افغانستان سے پاکستان آنےو الے پھل اور سبزیوں پر ڈیوٹی نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ کابل سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دورہ افغانستان میں افغان قیادت سے دوستانہ ماحول میں طویل اور مفید ملاقاتیں ہوئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی میرے ساتھ تھے انہوں نے وہاں پر انٹیلی جنس عہدیدران سے ملاقاتیں کیں، آئندہ چند روز میں افغانستان سے ایک وفد پاکستان آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کے پھل اور سبزیوں کو ڈیوٹی فری امپورٹ کی اجازت دے دی، افغان تاجروں کو پاکستان کے لیے ویزہ آن آرائیول کردیا ہے۔ میڈیکل ایمرجنسی کیس والوں کو آن آرائیول ویزا دیا جائےگا، افغان تاجروں کو 30 روز تک ویزہ آن آرائیول دیا جائےگا، سرحد پر پی سی آر ٹیسٹ بھی ختم کردیے گئے۔


مشہور خبریں۔
اس سال حج کے دوران شرح اموات میں غیر معمولی اضافہ؛وجوہات؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: سعودی عرب میں اس سال حج کے دوران سینکڑوں افراد
جون
تنازعہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی نے جنوبی ایشیا میں امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 11 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
مارچ
کورونا وائرس:ملک بھر میں مزید 65 افراد کا انتقال
?️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ماسک کو نظر انداز کرنے اور ایس او پیز
مئی
سعودی عرب میں مسیار کے نام سے خفیہ شادی کا وسیع پیمانے پر بڑھتا رجحان
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:مسیار شادی کی ایک قسم ہے جو ازدواجی فرائض کی پاسداری
جولائی
فرانسیسی شہریوں میں اسلحہ رکھنے کا بڑھتا رجحان
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:فرانس میں بڑھتے ہوئے عدم تحفظ نے فرانسیسی شہریوں کو خود
جنوری
امریکہ اور یورپی ممالک برے وقت میں ہمارے کام نہیں آئے:یوکرائنی صدر
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر نے امریکہ اور یورپی ممالک کی طرف سے
فروری
UNRWA کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے دعوؤں اور الزامات سے بھری ایک معلوماتی
جنوری
شامی عوام کی مشکلات
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے دنیا کے متعدد ممالک پر عائد
ستمبر