پاکستان واضح کرچکا، کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل

جنرل عاصم منیر

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان واضح کرچکا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اوورسیز پاکستانی وقار کا سرچشمہ اور دیگر پاکستانیوں کی طرح پر جوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہیں، ناگہانی آفات کی صورت میں بھی تارکین وطن سب سے پہلے لبیک کی کال دیتے ہیں، پاکستان کی خوش حالی دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں سے وابستہ ہے، تارکین وطن کی پاکستان سے وابستگی کھلی حقیقت ہے۔

فلیڈ مارشل کا کہنا تھا کہ بھارت نے خود کو ’وشوا گرو‘ بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے ، عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں، بھارتی ایجنسی ’را‘ کی دہشت گرد سرگرمیوں سے پوری دنیا کو تشویشں ہے، کینڈا میں سکھ رہنما کا قتل پاکستان میں کلبھوشن یادیو کی موجودہ مثالیں ہیں۔

سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارت نے بہانہ بنا کر پاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی، بھارت نے جارحیت سے معصوم شہریوں کو شہید کیا، پاکستان نے بھارت کی دوغلی پالیسی کے خلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی۔

مشہور خبریں۔

کورونا : سندھ حکومت کا  پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

?️ 14 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت صوبائی

ٹرمپ کی پیوٹن کو غزہ امن کونسل میں شمولیت کی دعوت

?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو غزہ

عبرانی میڈیا: نیتن یاہو حردیوں کو مطمئن کرنے کے لیے مصر نہیں گئے

?️ 14 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی انتہا پسند مذہبی گروہوں کے قریبی عبرانی زبان کے

پنجاب حکومت کا سیلاب متاثرہ طلبہ کیلئے فیس معافی پر غور

?️ 18 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے طلبہ

طالبہ کا مبینہ ریپ: پنجاب اسمبلی میں اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی اور شور شرابا

?️ 15 اکتوبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور میں نجی کالج کی طالبہ سے مبینہ ریپ

صیہونی فوجی حکام کی ایران کے خلاف جنگی دھمکیاں

?️ 8 جولائی 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف اور وزیر جنگ نے

صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیمی بل پر دستخط کردیئے

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں

انڈونیشیا کی "محمدیہ” تنظیم کا ایران اور فلسطین کی حمایت کا مطالبہ

?️ 20 مارچ 2026سچ خبریں: انڈونیشیا کی "محمدیہ” تنظیم کے سربراہ نے عیدالفطر کو سماجی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے