پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

احمد شریف

?️

کراچی (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ بنیان المرصوص میں کامیابی، امن کی جیت ہے اور پاکستان نے ہمیشہ امن کو جنگ پر فوقیت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی خصوصی نشست ہوئی طلباء کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا پُرجوش استقبال کیا گیا۔ طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر سوالات کئے۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ آپ لوگوں نے معلومات کی جنگ میں پاکستان کے ہراول دستے کا کردار ادا کیا ہے، پاکستان کی افواج منظم اور پیشہ ور افواج ہیں، جو آئین کے تحت اور ریاستی احکامات کے مطابق اپنے فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہیں۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا۔

طلباء کا کہنا تھا کہ اپنے وطن کی حفاظت کے لئے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں، چاہے ہمیں کسی بھی محاذ پر پاک فوج کا ساتھ دینا پڑے، پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔

طلباء نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ نشست کو سراہا اور ڈی جی آئی ایس پی آر کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے انٹریکشن ہوں، پاکستان ہمیشہ زندہ باد!

مشہور خبریں۔

شام کا زلزلہ پوری دنیا سے الگ!

?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:شام میں زلزلہ آیا وہ ایسی صورت حال میں جہاں دوا

افغان طالبات کا اسکولوں کی بندش کے خلاف مظاہرہ

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبات نے لڑکیوں کے اسکولوں

بائیڈن کے اپنے بیٹے کو معاف کرنے پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 2 دسمبر 2024سچ خبریں:نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صدر جو بائیڈن

شہباز شریف کا قطر اور متحدہ عرب امارات کی قیادت کو ٹیلی فون

?️ 9 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات اور قطر

غزہ کے لیے نیتن یاہو کے خواب

?️ 1 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی اخبار نے غزہ جنگ کے بعد کے مرحلے کے

لبنانی اور فلسطینی کارکن رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنے کے لیے بیروت میں مصری سفارت خانے کے سامنے جمع ہو رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: لبنانی اور فلسطینی کارکنان مصر کی جانب سے رفح بارڈر

100سال استعمار ؛ انسانیت کے خلاف جرائم پر معافی مانگنے سے بھی انکار

?️ 21 جنوری 2023سچ خبریں:الجزائر نے اپنی تاریخ کے 132 سال فرانسیسی حکومت کے ہاتھوں

شرحِ نمو اور قیمتوں میں استحکام لانے میں حکومت تاحال ناکام

?️ 24 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک کی جانب سے حال ہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے