?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی عدلیہ کے حوالے سے امریکی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی جانے والی رپورٹ کو دفتر خارجہ نے غیرمعقول اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد اور آئین و قانون کے مطابق کام کررہی ہیں۔رپورٹ میں غلط الزامات عائد کئے گئے ہیں۔
منگل کو ترجمان دفتر خارجہ نے امریکی رپورٹ سے متعلق میڈیا کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد اور عدالتیں ملکی آئین اور قوانین کے مطابق کام کر رہی ہیں اور رپورٹ میں الزامات غلط، حقائق کے برعکس اور گمراہ کن ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متحرک جمہوریت کی حیثیت سے حکومتِ پاکستان، ریاست کی انتظامیہ، مقننہ اور عدلیہ شاخوں کے مابین اختیارات کی علیحدگی پر پختہ یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی عدلیہ پر کسی قسم کے جبر یا دباؤ کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ترجمان نے کہا کہ اس رپورٹ میں جو بے بنیاد دعوے کیے گئے ہیں وہ ہر سطح پر پاکستانی عدالتوں کے ان لاتعداد فیصلوں کے منافی ہیں جو آزاد عدلیہ کے اعلیٰ معیارات پر پورا اترتے ہیں۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ مذکورہ رپورٹ میں وبائی امراض کے باعث درپیش انتہائی مشکل حالات کے باوجود پاکستان کی جانب سے اپنے کاروبار اور سرمایہ کاری کے ماحول کو بہتر بنانے کے سلسلے میں کی جانے والی پیشرفت اور اصلاحات کو تسلیم کیا گیا لیکن اس میں پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک میں مبینہ کوتاہیوں کی قیاس آرائی کرتے ہوئے ناقابل تصدیق ذرائع سے اپنے نتائج اخذ کیے گئے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ معیشت، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں باہمی تعاون حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم پاکستان کی جغرافیائی، اقتصادی صلاحیت کو بہتر طور پر عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔


مشہور خبریں۔
جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے
?️ 21 جولائی 2025جرمنی غزہ میں تعمیرنو کے لئے تیار ہے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ
جولائی
امریکی انٹیلی جنس اہلکار کا مقبوضہ علاقوں کا اچانک دورہ؛ وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: صہیونی میڈیا کے مطابق، امریکہ کی ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی
نومبر
عالمی بینک کا پاکستان پر ٹیکس رعایتیں ختم کرنے پر زور
?️ 10 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عالمی بینک نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ
اکتوبر
امریکہ میں گن کلچر کے اثرات
?️ 27 فروری 2024سچ خبریں: امریکی ریاست الاسکا کے ایک دور افتادہ گاؤں میں ایک
فروری
شہباز گل نے ان پر حملہ کرنے والوں کو معاف کردیا
?️ 16 مارچ 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز
مارچ
پاکستان کو عظیم راستے پر گامزن کرنے کےلئے کوشاں ہیں: وزیر اعظم
?️ 31 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو
دسمبر
سعودی عرب میں 3 افراد کو پھانسی
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے دہشت گردی کی کاروائیوں میں
جون
مغربی کنارے میں چند گھنٹوں کے اندر کئی صیہونی مخالف کارروائیاں
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:مغربی کنارے میں کچھ ہی گھنٹے کے اندر متعدد صیہونی مخالف
اکتوبر