?️
سچ خبریں:پاکستان میں ایک سکیورٹی سینٹر میں یرغمالی کے واقعے کے بعد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مدد کرنے کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کے جواب میں، پاکستان کے وزیر دفاع نے امریکہ کی تشدد سے لڑنے کی صلاحیت پر سوال اٹھایا، خاص طور پر افغانستان میں۔
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں واقع ایک سکیورٹی سینٹر میں دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے کے واقعہ کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے سکیورٹی کے شعبے میں اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان قریبی شراکت داری کا حوالہ دیتے ہوئے یرغمالیوں سے نمٹنے میں پاکستان کو دی جانے والی امریکی امداد کی تجویز پیش کی۔
بنوں شہر میں انسداد دہشت گردی پولیس کے مرکز کی کاروائی تمام مغویوں کی رہائی کے ساتھ ختم ہوئی جبکہ اس دوران 25 دہشت گرد مارے گئے، یرغمال بنانے والوں کا تعلق دہشت گرد گروہ تحریک طالبان پاکستان سے تھا، مذکورہ کارروائی میں سکیورٹی فورسز کے 4 اہلکار بھی مارے گئے، پاکستان کے وزیر دفاع نے ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص افغانستان کے ساتھ سرحدی صوبے خیبر پختونخواہ میں دہشت گردوں کے نئے عروج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے اور ہم ایک پیچیدہ صورتحال سے دوچار ہیں، اسلام آباد کی مدد کے واشنگٹن کے دعوے کے جواب میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کیا امریکیوں کے پاس افغانستان میں دہشت گردی اور تشدد سے نمٹنے کی صلاحیت تھی؟
مشہور خبریں۔
افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا معاملہ، پینٹاگون نے اہم دعویٰ کردیا
?️ 9 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) پینٹاگون نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے
جون
نیتن یاہو نے بحران سے بچنے کے لیے قیدیوں کا تبادلہ کیا
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12 ٹی وی نے اعلان کیا ہے
مئی
رشدی زندہ یا مردہ؛اس کے وکیل کی زبانی
?️ 24 اکتوبر 2022سچ خبریں:آیت شیطانی کے منحرف مصنف سلمان رشدی کے زندہ یا مردہ
اکتوبر
اقوام متحدہ یمن میں سعودی اتحاد کے جرائم پر پردہ ڈال رہی ہے: یمنی سپریم سیاسی کونسل
?️ 25 اکتوبر 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری
اکتوبر
وزیر اعظم نےدنیا کے سامنے بھارت کا فاشسٹ چہرہ بے نقاب کیا: فواد چوہدری
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
ستمبر
قرض پروگرام کا پہلا جائزہ، حکومت، آئی ایم ایف کے درمیان بیک اپ اقدامات پر اتفاق
?️ 10 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مالیاتی اور زری اہداف سے انحراف کی صورت
نومبر
کیا پی ٹی آئی ایک دہشت گرد جماعت ہے؟ وفاقی وزیر اطلاعات کی زبانی
?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ
جولائی
نسان نے گیس پر چلنے والی گاڑیاں بنانے کا فیصلہ صارفین پر چھوڑ دیا
?️ 8 دسمبر 2021ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی کار ساز کمپنی نسان نے گاڑیاں بنانے کا فیصلہ
دسمبر