?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھی دنیا کے ان 25 سے زائد ممالک میں شامل ہوگیا ہے جنہوں نے امریکا کی جانب سے ٹیرف میں اضافے کے بعد عارضی طور پر امریکا کو ڈاک اور پارسل کی ترسیل معطل کر دی ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق موجودہ صورتحال کے باعث پاکستان پوسٹ نے بھی امریکا کے لیے بُک کی گئی ڈاک بھیجنا بند کر دی ہے، کیونکہ خدشہ ہے کہ نئی امریکی پالیسی کے تحت یہ ڈاک واپس کر دی جائے گی۔
امریکی حکومت نے 25 جولائی کو ایگزیکٹو آرڈر نمبر 14324 کے تحت سابقہ ڈیوٹی فری سہولت معطل کر دی تھی، امریکا کے اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکا کے لیے ڈاک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے، کیونکہ اب ہر قسم کی ڈاک پر نئے نظام کے تحت ٹیکس اور ڈیوٹی دینا لازمی ہوگا۔
دنیا کے بڑے ممالک چین، برطانیہ، جاپان، آسٹریا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، بھارت، جرمنی، فرانس، روس اور سنگاپور نے بھی عارضی طور پر امریکا کو ڈاک بھیجنا بند کر دی ہے، کیونکہ ایئرلائنز نے بھی ڈاک پہنچانے سے معذرت کر لی ہے۔
امریکی اقدام سے متاثرہ ممالک نے اس معاملے کو یونیورسل پوسٹل یونین (جو اقوام متحدہ کی ایک ایجنسی ہے) کے ذریعے امریکا کے ساتھ اٹھایا ہے اور یہ ادارہ اس تنازع کو حل کرنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
یاد رہے کہ 26 اگست کو غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ میں آگاہ کیا گیا تھا کہ 25 ممالک نے امریکا کو پارسل بھیجنے کی خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، کیونکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مجوزہ محصولات کے اثرات پر خدشات بڑھ گئے تھے۔
ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ ماہ کے آخر میں کہا تھا کہ وہ 29 اگست سے امریکا میں داخل ہونے والے چھوٹے پارسلز پر ٹیکس چھوٹ ختم ہو جائے گی۔
مشہور خبریں۔
بحرین میں 8 شہریوں کو دہشتگردی کے الزام میں عمر قید کی سزا
?️ 1 فروری 2021سچ خبریں:آٹھ بحرینی شہریوں کو دہشت گردی کے بے بنیادالزامات کے تحت
فروری
کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر مسافروں کی
اپریل
لاس اینجلس میں لگی آگ سے ہلاکتوں کی بڑھتی تعداد
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:امریکہ کے دوسرے بڑے شہر لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ
جنوری
اقوام متحدہ یمن کی جنگ کے بارے میں غیر جانبدار نہیں:یمنی عہدیدار
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:یمن کی قومی نجات حکومت کے وزیر نے اقوام متحدہ پر
جولائی
وزیر داخلہ نے فورسزکو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرشیخ رشید احمد نے فورسز کو الرٹ رہنے
فروری
ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے پس پردہ محرکات، آمدنی میں اضافہ اور تجارتی خسارہ کم کرنے سے کہیں آگے ہیں
?️ 10 اگست 2025 ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے پس پردہ محرکات؛ آمدنی میں اضافہ
اگست
امریکہ یوکرین میں حیاتیاتی ہتھیاروں کے لیے مالی معاونت کرتا ہے: روس
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: روسی وزیر دفاع نے بدھ کے روز کہا کہ
اگست
شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون ہوتا تو مودی سے ساڑھیاں نہ لیتے
?️ 12 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی
جولائی