?️
اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی دو سالہ چیئرمین شپ باضابطہ طور پر سنبھال لی ہے اور ملک 2026 اور 2027 کے دوران تنظیم کی قیادت کرے گا۔
اس موقع پر پاکستان کی جانب سے سال 2025 میں ای سی او کی قیادت کرنے پر قازقستان کا شکریہ ادا کیا گیا اور ای سی او کے امور میں اس کے مؤثر کردار اور بھرپور قیادت کو سراہا گیا۔ پاکستانی سفیر مدثر ٹیپو نے کہا کہ پاکستان بطور بانی رکن ای سی او کو اپنی روح اور پہچان قرار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بطور چیئرمین ای سی او کو مزید مضبوط، فعال اورمؤثر بنانے کیلئے بھرپور کردارادا کرے گا۔
مدثر ٹیپو نے مزید بتایا کہ ای سی اوکے رکن ممالک نے پاکستان کی چیئرمین شپ کا خیرمقدم کیا ہے اوراس امید کا اظہارکیا ہے کہ پاکستان کی قیادت سے تنظیم میں نئی توانائی اورسرگرمی آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون، تجارت اوررابطوں کے فروغ کے لئے ای سی او کوایک متحرک پلیٹ فارم بنانے کیلئے عملی اقدامات کریگا۔
پاکستانی سفیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی چیئرمین شپ کے دوران ای سی او کے مقاصد کے حصول، علاقائی ترقی اور رکن ممالک کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے بھرپور کوششیں کرے گا۔


مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پروجیکٹ کے فیز ٹو کی توسیع کی منظوری دے دی
?️ 20 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی سیف
اکتوبر
اولمرٹ: غزہ میں جنگ بند ہونی چاہیے
?️ 21 مئی 2025سچ خریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان
مئی
سعودی عرب میں غیر ملکی ملازم خواتین بھی تشدد کا شکار
?️ 2 مئی 2021سچ خبریں:ایمنسٹی انٹرنیشنل نے سعودی پولیس کے ذریعہ سری لنکا کی درجنوں
مئی
عراق کے شہر نجف میں بم دھماکہ؛1ہلاک،3 زخمی
?️ 27 جنوری 2021سچ خبریں:عراق کےشمالی شہر نجف کے قریب ہوئے ایک بم دھماکے میں
جنوری
وائٹیکر پیوٹن سے ملاقات کے بعد ٹرمپ کو براہ راست رپورٹ کریں گے: وال اسٹریٹ
?️ 31 اگست 2025سچ خبریں: وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ
اگست
روس کا جاپان کے اقدامات کا سخت جواب دینے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2024سچ خبریں:روس کے نائب وزیر خارجہ آندری رودینکو نے کہا ہے کہ
نومبر
بھاٹی گیٹ واقعہ کے ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ عظمی بخاری
?️ 31 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھاٹی
جنوری
متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی
?️ 28 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر
مئی