?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی، جو ملکی توانائی کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔
ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق عالمی جوہری صنعت (ڈبلیو این آئی ایس آر) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2024 میں ریکارڈ 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے جوہری توانائی پیدا کی، تاہم بجلی کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور نظام کی کمزوریوں کی وجہ سے صارفین نے زیادہ تر شمسی توانائی استعمال کرنا شروع کر دی۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں چھ جوہری ری ایکٹرز کام کر رہے ہیں، جن کی کل صلاحیت 3.3 گیگاواٹ ہے، جوہری بجلی کی پیداوار 2023 میں 21.3 ٹیراواٹ گھنٹے تھی جو 2024 میں بڑھ کر 21.7 ٹیراواٹ گھنٹے کے ریکارڈ تک پہنچ گئی۔
اس کے علاوہ دسمبر 2024 میں پاکستان نے چینی تعاون سے ایک اور 1200 میگاواٹ کا پلانٹ بنانا شروع کیا۔
رپورٹ کے مطابق جوہری پاور پلانٹس سے پیدا ہونے والی بجلی کا حصہ 2023 میں 16.2 فیصد تھا، جو 2024 میں بڑھ کر ریکارڈ 17 فیصد ہو گیا، تمام فعال ری ایکٹرز چین کی نیشنل نیوکلیئر کارپوریشن (سی این این سی) نے بنائے ہیں، جن میں کراچی کے باہر دو ہُوالونگ ون ری ایکٹرز (کینپ-2 اور کینپ-3) اور چشمہ میں چار سی این پی-300 ری ایکٹرز شامل ہیں۔
سی این این سی چشمہ (یونٹ 5) میں ایک اور 1200 میگاواٹ ہُوالونگ ون ری ایکٹر بھی تعمیر کر رہا ہے، اس ری ایکٹر کی تعمیر کا معاہدہ 2017 میں ہوا تھا، مگر پہلے کنکریٹ ڈالنے کے عمل تک پہنچنے میں سات سال لگے، جو 30 دسمبر 2024 کو ہوا، یہ چین کا بیرون ملک واحد جاری جوہری منصوبہ ہے اور پچھلے پانچ سالوں میں دنیا میں روس کے علاوہ پہلا تعمیراتی آغاز ہے۔
رواں سال جنوری میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے چشمہ-5 منصوبے کی متوقع لاگت 966 ارب روپے (3 ارب 40 کروڑ ڈالر) اور کل لاگت (فنانسنگ اور دیگر اخراجات سمیت) ایک کھرب 12 ارب 50 کروڑ روپے (4 ارب ڈالر) کے تخمینے کے ساتھ شائع کی۔
رپورٹ کے مطابق منصوبے کی زیادہ تر لاگت چینی قرض کے ذریعے پوری کی جائے گی تاکہ 2030 تک پیداوار شروع کی جا سکے، تاہم اس منصوبے پر بجلی کی زیادہ لاگت اور متبادل توانائی کے منصوبوں کو روکنے پر تنقید بھی ہوئی۔
بھارت کے پاس 21 فعال جوہری ری ایکٹرز ہیں جن کی مجموعی خالص پیداوار 7.4 گیگاواٹ ہے، جو پاکستان (3.3 گیگاواٹ) سے دوگنا سے بھی زیادہ ہے اور نئی دہلی نے 2047 تک مزید 100 گیگاواٹ جوہری پیداوار کا ہدف رکھا ہے، جو ممکن نہیں لگتا۔
متبادل توانائی بمقابلہ جوہری توانائی
رپورٹ میں عالمی رجحانات پر بات کرتے ہوئے کہا گیا کہ شمسی توانائی نے 2024 میں دنیا بھر میں سیکڑوں گیگاواٹ شامل کیے، جب کہ جوہری توانائی مارکیٹ کی ترقی میں غیر متعلقہ رہی، جب اسٹوریج نے ایک حد عبور کی تو میٹر کے پیچھے انقلاب کے ابتدائی آثار نظر آئے اور کم آمدنی والے ممالک چھلانگ لگانے لگے۔
2024 میں غیر آبی تجدیدی بجلی کی کل سرمایہ کاری ریکارڈ 728 ارب ڈالر تک پہنچی، جو عالمی جوہری توانائی کی سرمایہ کاری سے 21 گنا زیادہ ہے، شمسی اور ہوا کی توانائی کی صلاحیت بالترتیب 32 فیصد اور 11 فیصد بڑھ گئی، جس سے 565 گیگاواٹ کی نئی مشترکہ صلاحیت پیدا ہوئی، جو 5.4 گیگاواٹ خالص جوہری صلاحیت میں اضافے سے 100 گنا زیادہ ہے۔ عالمی ہوا اور شمسی تنصیبات نے جوہری پلانٹس کی نسبت 70 فیصد زیادہ بجلی پیدا کی۔
ساتھ ہی چونکہ جوہری توانائی کو توانائی کے نظام میں ضم کرنے کے چیلنج برقرار ہیں، نئی توانائی کی ٹیکنالوجیز مارکیٹ اور نظام کو تبدیل کر رہی ہیں، فوٹو وولٹائیکس براہِ راست شمسی شعاعوں سے بجلی پیدا کرتے ہیں، جس سے لاگت میں کمی اور کارکردگی میں اضافہ ممکن ہوتا ہے، یہ طاقت کے الیکٹرانکس اور بیٹریز میں اسی طرح کی ترقی کے ساتھ مکمل ہوتا ہے۔
یہ نئی ٹیکنالوجیز مل کر ایک ایسا لچکدار اور مکمل برقی نظام بنا رہی ہیں جو پرانے فوسل اور جوہری نظام سے زیادہ بہتر ہے، اس صورتحال میں جوہری توانائی کا مقابلہ کرنا مشکل ہو گیا ہے، 2024 ایک اہم سال رہا کیونکہ بیٹری اسٹوریج کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آئی۔
جیسے جیسے میٹر کے پیچھے تنصیبات بڑھ رہی ہیں، ان کی صلاحیت زیادہ اہم ہوتی جا رہی ہے، جس کی مثال حال ہی میں پاکستان میں دیکھنے کو ملی۔
رپورٹ کے مطابق 2022 سے 2023 کے درمیان عوامی گرڈ میں بجلی کی طلب میں 10 فیصد کمی، جب کہ معیشت بڑھی جو جزوی طور پر شمسی پینلز کی درآمد کے اعداد و شمار سے واضح ہوتی ہے، 2024 میں صرف درآمد شدہ شمسی پیداوار کی صلاحیت 22 گیگاواٹ تھی، جو زیادہ تر نجی تنصیبات میں شامل ہوئی۔
انتظام میں افراتفری، عوامی بجلی کی بڑھتی قیمتوں اور گرڈ کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں، لیکن سماجی مسائل بھی جنم لے رہے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان میں کلیدی لاگت کے رجحانات نے نظامی حد کو چھو لیا ہے۔
پاکستان کی تجدیدی بجلی کی صلاحیت 2024 میں 15.2 گیگاواٹ تھی، جو 2023 میں 14.2 گیگاواٹ تھی، ہائیڈرو پاور، جس کی کل صلاحیت 11.5 گیگاواٹ تھی، سب سے اہم جزو تھا، جب کہ شمسی توانائی سب سے تیزی سے بڑھنے والا ذریعہ ہے۔
2024 میں شمسی توانائی کی کل صلاحیت 1.4 گیگاواٹ تھی، جو 2023 کے اختتام پر 1.2 گیگاواٹ تھی، جب کہ ہوا کی توانائی 1.8 گیگاواٹ رہی، جو پچھلے دو سالوں کے برابر تھی۔


مشہور خبریں۔
شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے
جولائی
ٹرمپ کی بیٹی نے کانگریس پر حملے کے دن گواہی دینے سے کیا انکار
?️ 21 جنوری 2022سچ خبریں: ایوانکا ٹرمپ سابق امریکی صدر کی بیٹی نے جمعرات کو
جنوری
امارات اسرائیلی فضائی محاصرے کے ازالے کی کوشش میں
?️ 9 مئی 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” کی ایک رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب
مئی
بھارت نے بھی افغانستان میں اپنا سفارتخانہ بند کرتے ہوئے تمام سفارتکاروں کو واپس بلالیا
?️ 17 اگست 2021کابل (سچ خبریں) ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان کے قبضے کے
اگست
ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع
?️ 20 ستمبر 2025 ایران پر عائد پابندیوں کے حامی اپنے اقدام پر پچھتائیں گے:وزیر دفاع
ستمبر
صوبائی الیکشن پر بات چیت کا وقت گزر چکا ہے،فواد چوہدری
?️ 17 اپریل 2023لاہور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا
اپریل
دو ماہ کمی کے بعد آر ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) 2 سوئی گیس کمپنیوں میں 14.5 فیصد بڑے
مارچ
عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ روش کا
?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں: اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ یمن میں انصار
نومبر