پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ایک لاکھ سے زیادہ افراد کی ویکسینیشن

پاکستان میں بوسٹرڈوز آج سے لگائی جائے گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پہلی بار ایک لاکھ سے زائد افراد کی ویکسینیشن کی گئی اور  پاکستان میں پہلی بار ایک دن میں ویکسین لگوانے والوں کی تعداد پہلی بار ایک لاکھ سے تجاوز ہوئی، خوشی ہے کہ لوگ کورونا ویکسی نیشن کیلئے خود کو رجسٹرکروا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ روزپہلی بارویکسی نیشن کی تعدادایک لاکھ سےتجاوزکر گئی ، اس دوران ایک لاکھ 17ہزار 852افراد کی ویکسی نیشن کی گئی ، اب تک ملک بھر میں ویکسینیشن کی تعداد 21 لاکھ ہوگئی۔

اسدعمر کا کہنا تھا کہ خوشی ہےزیادہ سےزیادہ لوگ ویکسین کیلئےرجسٹریشن کرارہےہیں ، 40سال اوراس سےزائدعمرکےافرادویکسین کیلئے رجسٹریشن کرائیں۔گذشتہ روز نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے 40 سے 49 سال کی عمر کے شہریوں کے لیے کرونا ویکسی نیشن رجسٹریشن کا آغاز کیا تھا۔

شہریوں کو خود کو رجسٹر کروانے کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 1166 پر میسج کرنا ہوگا، جس کے بعد اُن کے پاس این سی او سی سے پیغام آئے گا، جس میں ویکسین کی تاریخ اور سینٹر کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا۔دوسری جانب ملک بھر میں50سے59 سال کی عمر کے افراد کیلیے واک ان ویکسینیشن کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے، شہری کسی بھی سینٹرمیں جاکر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں۔

مشہور خبریں۔

الحشد الشعبی کی تأسیس کی سالگرہ پر بغداد کی عوام نے منایا جشن

?️ 11 جون 2022سچ خبریں:   عراق میں الحشد الشعبی کے قیام کی آٹھویں سالگرہ منانے

برازیلی صدر کے صیہونی مخالف بیان پر نیتن یاہو کا ردعمل

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی پر اس حکومت

ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ: رائٹرز

?️ 13 جولائی 2026سچ خبریں: عالمی منڈی میں آج تیل کی قیمتوں میں 2 فیصد سے

چندے کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے: عظمیٰ بخاری

?️ 3 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جن

امریکہ کو ایران جنگ میں استعمال ہونے والے ذخائر کو بھرنے میں مشکلات کا سامنا: نیویارک ٹائمز

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: نیویارک ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایران کے خلاف جنگ

بھارت کے خلا ف اقوام متحدہ میں پاکستان کو اہم کامیابی

?️ 7 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت پرپاکستان

یمن پرامریکی اور برطانوی فضائی جارحیت

?️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں: یمنی حکومت کے سرکاری میڈیا نے یمن کے صوبہ حجہ

ایلون مسک کا بچوں کے لیے ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: ارب پتی اور ٹیکنالوجی انٹرپرینیور ایلون مسک نے اعلان کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے