پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغاز ہو گیا

فائزر ویکسین کی مزید کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت پاکستان کی جانب سے فائزر ویکسین کے بارے میں ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آغازکر دیا ہے۔ یہ ویکسین صرف دل، جگر، گردے سمیت دائمی امراض میں مبتلا افراد کو لگے گی۔ تاہم اوورسیز پاکستانیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں بھی فائزر ویکسین لگائی جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں فائزر ویکسین لگانے کا آج آغاز ہو گیا، محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ فائزر ویکسین لگوانے کے لیے میڈیکل ریکارڈ ہمراہ لائیں۔فائزر ویکسین آج سے صرف ایف نائن اسلام آباد میں قائم ویکسی نیشن سینٹر میں دسیتاب ہوگی۔ لیکن اوورسیز پاکستانیوں نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک کے کویڈ 19 کی ویکسنیشن سنٹر میں ماس ویکسینیشن سینٹر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرے میں مختلف شہروں سے اوورسیز پاکستانی آئے اور شریک ہوئے ۔

مظاہرے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے بینرز اور پلے کارڈز اپٹھا رکھے تھے اور مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔مظاہرین نے حکومت سے اوورسیز پاکستانیوں کو فائزر ویکسین لگانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وباء کے دوران چھٹیوں پر بیرون ممالک سے پاکستان آئے تھے، بیرون ملک واپس جانے کے لیے فائزر ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

مظاہرین نے کہا کہ حکومت نے فائزر ویکسین لگانے کا اعلان کیا تھا لیکن ماس ویکسنیشن سنٹر میں فائزر ویکسین نہیں لگائی جا رہی ، فائزر ویکسین نہ لگوانے پر مطلوبہ ممالک داخلے پر پابندی ہے، حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے لیے فائزر ویکسین کا فوری انتظام کرے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل چند روز قبل حکومت نے فائزر کورونا ویکسین کے استعمال کی حکمت عملی تبدیل کردی تھی،  ذرائع کے مطابق بیرون ملک جانے والے افراد ، اسٹڈی، ورک ویزہ پر جانے والوں کوفائزر ویکسین نہ لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت فائزرویکسین صرف حجاج اور دائمی امراض کے شکارافراد کو لگائی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فائزر کی دوسری کھیپ ملنے پر بیرون ملک جانے والوں کو لگائی جائے گی اور فائزر ویکسین 15 شہروں کے مخصوص ویکسینیشن سینٹرز پر دستیاب ہو گی۔

مشہور خبریں۔

مسلم لیگ (ن) کا منشور نقالی کا شاہکار ہے، فیصل کریم کنڈی

?️ 27 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم

آذربائیجان اسرائیل کا قریبی دوست: صیہونی وزیر خارجہ

?️ 14 جنوری 2023سچ خبریں:اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون

مغربی سفارتکاروں کے سعودی عرب کے دورے اور لبنان کی صورتحال

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں

عالمی برادری صیہونیوں کے جرائم کو روکنے کے لیے کام کرے: عرب لیگ

?️ 9 مارچ 2023سچ خبریں:یہ نیا خونی قتل عام، جو 2023 کے آغاز کے بعد

خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی بخار کا قہر جاری

?️ 8 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی سے مزید

بھارتی ایئرلائن کی اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں ایک ماہ کی توسیع

?️ 20 مئی 2025 سچ خبریں:یمنی میزائل حملوں کے بعد بھارتی ایئرلائن سمیت یورپی فضائی

نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار

?️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ

لاہور: 9 مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کےخلاف چارج شیٹ نامکمل قرار

?️ 10 اکتوبر 2023لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور (اے ٹی سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے