?️
اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے. پاکستان آج فیصلہ کر رہا کے سیاست کو حرام کے پیسے سے نجات دلانی ہے. ایک خوددار خودمختار قوم بن کر زندگی گزارنی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ آج ایک جلسہ نہیں انشاءاللہ ایک تاریخ رقم ہونے جا رہی ہے۔
ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے لکھا ہے کہ تنظیمی عہدیدار اور منتخب نمائندہ جلوسوں کولے کر اسلام آباد پہنچیں۔جاری کردہ پیغام میں اسد عمر لکھتے ہیں کہ عمران خان نے نمائندوں اور تنظیمی عہدیداروں کو جلد اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے مزید لکھا کہ سوچ سے زیادہ لوگ جلسے میں شرکت کرینگے۔
دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں سینیٹر فیصل جاوید خان نے لکھا کہ ملک کےاُفق پر نیا سورج طلوع ہورہا ہے۔
جاری کردہ پیغام میں فیصل جاوید لکھتے ہیں کہ اللہ کرے اسکی کرنیں کرپشن کے عفریت کو ختم کردیں اور یہ سورج روز روز چمکدار اور روشن ہوتا رہے۔فیصل جاوید خان نے لکھا کہ آج ایک قوم بن رہی ہے، آئیں اپنی پیاری دھرتی کے لیڈر عمران خان کا ساتھ دیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ حق کا ساتھ دیں اور باطل کو رد کر دیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جب کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام سے جلد از جلد جلسہ گاہ پہنچنے کی اپیل کردی۔اسلام آباد کی پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔تحریک انصاف کا دعویٰ ہے کہ آج کا جلسہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا ۔جس میں ملک بھر سے 10 لاکھ لوگ شرکت کریں گے۔جلسے میں عوام کی بڑی تعداد کی شرکت کو یقینی بنانے کے لئے ملک بھر سے قافلے اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔ کئی علاقوں سے لوگ صبح سویرے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی اتحاد کے ذریعہ 252 مرتبہ الحدیدہ جنگ بندی کی خلاف ورزی
?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے
اگست
پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق
?️ 21 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط
مئی
فیلڈ پولز کی رپورٹ میں اردوغان کی گراوٹ
?️ 3 اپریل 2023سچ خبریں:ترکی نے انتخابات کی طرف قدم بڑھایا ہے اور اس ملک
اپریل
فلسطین کو تسلیم کرنا انصاف کی آواز کا احترام ہے: ترک صدر
?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ
ستمبر
اُمید ہے رواں ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہو جائے گا، وزیراعظم
?️ 27 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے
جنوری
صیہونی دشمن صرف مزاحمت اور ہتھیاروں کی زبان سمجھتا ہے:حزب اللہ
?️ 26 اپریل 2025سچ خبریں:حزب اللہ کا کہنا ہے کہ صہیونی دشمن سے نمٹنے کا
اپریل
اسرائیل خطے کے ممالک کو کیوں اکساتا ہے ؟
?️ 21 اکتوبر 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایک بیان میں صیہونی
اکتوبر
سندھ میں 6 ستمبر سے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ
?️ 31 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نویں سے
اگست