پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ میں تیزی، اسلام آباد میں 36 کیسز رپورٹ

کورونا: ملک بھرمیں  مزید 49 مریض انتقال کرگئے

?️

لاہور/ اسلام آباد(سچ خبریں)عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم  تیزی سے پھیل رہی ہے پاکستان میں اومیکرون کے پھیلاؤ سے کورونا نے شدت  اختیار کر لی ہے، لاہور میں42  اور اسلام آباد میں 36 کیس سامنے آئے۔ گزشتہ  24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں اومی کرون کیسز کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے، پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں اومیکرون کے 42 نئے کیسز سامنے آگئے ، جس کے بعد شہر میں اومیکرون کے کیسز کی تعداد 212 ہو گئی۔محکمہ صحت پنجاب نے بتایا ہے کہ صوبے بھر میں اومیکرون کے کیسز کی کل تعداد 219 ہو گئی ہے۔

محکمہ صحت نے کہا ہے کہ 24گھنٹےکےدوران پنجاب میں کوروناکےباعث کوئی موت نہیں ہوئی تاہم گزشتہ 24 گھنٹےکے دوران کورونا کے 360 کیس سامنے آئے۔وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اومیکرون وائرس بہت تیزی سے پھیل رہا ہے، اومیکرون وائرس پھیلنے کی شرح ڈیلٹا ویڑینٹ سے زیادہ ہے۔

دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 24 گھنٹے میں اومیکرون کے 36 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر زعیم کا کہنا ہے کہ شہر میں 177 اومی کرون کیسز سامنے آ چکے ہیں، 24 گھنٹے میں کورونا کیسز کی شرح 2.36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مشہور خبریں۔

غزہ سے فلسطینیوں کا جبری انخلا انسانیت کے خلاف جرائم کا عکاس ہے: آرمی چیف

?️ 24 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی فلسطین کے

جنوبی یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے درمیان طاقت کی کشمکش میں شدت

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:  جیسا کہ یمنی انصار الاسلام فورسز ملک کے اسٹریٹجک علاقوں

اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے عالمی سطح پر 3 سٹار رینکنگ حاصل کرلی

?️ 22 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ نے

برطانیہ کا دنیا میں ایٹمی جنگ کے امکان کا انتباہ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک سے خطاب میں برطانوی حکومت کے قومی

السنوار کے ہتھکنڈوں کے سامنے اسرائیل بے بس

?️ 19 جون 2024سچ خبریں: علاقائی اخبار رائے الیوم کے مدیر اور ممتاز فلسطینی تجزیہ نگار

شام میں دہشت گردی پر جوئے کے ساتھ ترکی کے خلاف 5 دھمکیاں

?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران، شمالی شام کی صورت حال

ایران کے نئے صدر اور ایران ہندوستان تعلقات

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کی رواں سال ہیلی

فلسطین کے بارے میں سعودی عرب کا موقف؛سعودی وزارت خارجہ کی زبانی

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:سعودی وزارت خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ متنازعہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے