?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارتی آرمی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات کو مسترد کردیا، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی فوجی افسر کی گولڈن ٹیمپل پر پاکستانی حملے کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان گولڈن ٹیمپل پر حملے کی کوشش کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل سکھ عقیدے کی قابل احترام جگہ ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ درحقیقت یہ بھارت ہی تھا جس نے پاکستان میں مختلف عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا، بھارت کا الزام عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سکھ مذہب کے بہت سے مقدس مقامات کا قابل فخر محافظ ہے، پاکستانی تمام مذاہب کے مقدس مقامات کا احترام کرتے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان ہر سال دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتریوں کا خیرمقدم کرتا ہے، پاکستان کرتارپور کوریڈور کے ذریعے گوردوارہ صاحب کرتارپور تک ویزا فری رسائی بھی فراہم کرتا ہے، گولڈن ٹیمپل کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔
واضح رہے کہ آپریشن سندور میں بدترین شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز وزارت خارجہ نے بھارتی میڈیا کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کردیا تھا کہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کا استعمال کیا گیا۔
پاکستان کا زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین میزائل ٹو ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بھارتی میڈیا کے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ میں پاکستان کی جانب سے شاہین میزائل کے استعمال کے حوالے سے بے بنیاد دعووں پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔
یہ دعوے بھارتی فوج کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے جاری کردہ ایک ویڈیو کے بعد سامنے آئے تھے، جس میں مبینہ طور پر پاکستان کے شاہین میزائل کا استعمال دکھایا گیا تھا، حقیقت واضح ہونے پر بھارتی فوج نے فوری طور پر اس گمراہ کن ویڈیو کو حذف کر دیا تھا۔
تاہم تب تک بھارتی میڈیا کے کچھ حصوں نے بغیر تصدیق کے اس جھوٹی کہانی کو پھیلا دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
صہیونیوں کی اکثریت ایران کے خلاف تل ابیب کی ناکامی پر متفق: تازہ سروے رپورٹ
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:تازہ ترین سروے سے انکشاف ہوا ہے کہ نصف سے
جون
کیا عمر ایوب نے عمران خان سے پوچھ کر استعفی دیا ہے؟
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ٹی
جون
سعودی عرب میں خفیہ پھانسیوں کی تفصیلات کا انکشاف
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں قیدیوں کے اہل خانہ نے اعلان کیا ہے
فروری
بیٹوں کے ساتھ آڈیشن دینے گئی تو ہدایت کار نے ڈرامے کی پیش کش کردی، منزہ عارف
?️ 11 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) معروف اداکارہ منزہ عارف نے انکشاف کیا ہے کہ
ستمبر
جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے
?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے
ستمبر
تیونس کے باشندے "صمود” بحری بیڑے پر اسرائیلی حکومت کے حملے پر ناراض ہیں
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: تیونس کے شہریوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے
اکتوبر
نواز شریف ملک واپس آنے کا اعلان کریں طیارہ تیار ہے:شیخ رشید
?️ 24 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید
جولائی
مزاحمتی تحریک نے صیہونیوں کے گریٹر اسرائیل کے خواب کو مٹی میں ملا دیا:حسن نصراللہ
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے اپنی
مئی