?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یومِ یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے جس کی مناسبت سے گلی کوچوں میں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں ریلیاں نکالی جائیں گی۔
آج کے دن دنیا بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا، گلی گلی مظاہرے اور جلوس نکالے جائیں گے، اور غزہ پر قابض اسرائیلی فورسز کی بربریت کو بے نقاب کیا جائے گا، عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے آج کے دن کی مناسبت سے اسرائیلی مظالم کی فوری روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے بھی فلسطینی عوام کی حق خوداردیت کی بھرپور حمایت پر زور دیا ہے۔
صدرِ پاکستان آصف زرداری کا کہنا ہے فلسطینی عوام کی ہمت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا، غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی ناگزیر ہے، فلسطینیوں کی حمایت انصاف اور برابری کی بنیادی اقدار پر قائم ہے۔
صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، پاکستان نے ہرعالمی فورم پر اسرائیلی فوج کے مظالم کی مذمت کی ہے، جنگ بندی، امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب ہمارا مطالبہ رہا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان پختہ عزم کے ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اسرائیلی جنگی جرائم پر اس کا احتساب ناگزیر ہے، غزہ میں انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانی ہوگی۔


مشہور خبریں۔
مفتاح اسماعیل کا مہنگائی بلند ترین سطح پر ہونے کا اعتراف
?️ 4 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملک میں مہنگائی بلند
ستمبر
نیوزی کو بھی شکست، وزیراعظم کی قومی ٹیم کو مبارکباد
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) قومی ٹیم نے بھارت کے بعد نیوزی
اکتوبر
تحریک انصاف کا رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات جوڈیشل کمیشن سے کروانے کا مطالبہ
?️ 22 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے رؤف حسن پر حملے
مئی
صرف صہیونی شہریت ہو تو رہائی کی امید نہ رکھیں؛صیہونی اخبار کا طنز!
?️ 13 مئی 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے امریکی شہریت والے قیدی کی
مئی
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کردیا
?️ 18 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت میں انسانی حقوق کی سنگین
اپریل
نصف صدی کی بیرون ملک امریکی کاروائیوں پر ایک نظر/مکمل ناکامی
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی جریدے فارن افیئرز نے گزشتہ نصف صدی کے دوران دنیا
اپریل
شام کو پھر سے کون میدان جنگ بنانے کی کوشش کر رہا ہے؟
?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں: شام کے منظر نامے پر ایک بار پھر امریکہ کی
جولائی
سعودی عرب کی سلامتی کے لئے پاکستان ہر وقت اس کے ساتھ کھڑا ہے
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کا تین
اکتوبر