?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کو اقوام متحدہ کے اقتصادی دھڑے اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے لیے تین سالہ مدت کے لیے منتخب کیا گیا ہے جہاں اس مدت کا آغاز یکم جنوری 2024 سے ہو گا۔
پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا کہ یہ کامیابی بین الاقوامی سفارت کاری میں ہمارے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔ 193 رکنی جنرل اسمبلی میں پاکستان کو 129 ووٹ ملے۔
پاکستان تین ایشیائی نشستوں میں سے ایک پر مقابلہ کر رہا تھا جس کے لیے عراق، جاپان، نیپال اور تاجکستان بھی امیدوار تھے، انتخابات کے لیے دو تہائی اکثریت یعنی 124 ووٹوں کی ضرورت تھی۔
منیر اکرم نے ووٹنگ کے بعد ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم بھرپور مقابلے کے حامل الیکشن میں پاکستان کی کامیابی پر بہت خوش ہیں، ہماری کامیابی پاکستان کی اہمیت اور بین الاقوامی سفارت کاری میں اس کے مثبت کردار کا اعتراف ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ بین الاقوامی اقتصادی تعاون کے نئے، زیادہ متحرک اور مساوی ڈھانچے پر معاہدے کو فروغ دے کر اکنامک اینڈ سوشل کونسل کے فورم میں ایک بار پھر اپنا فعال کردار ادا کریں گے۔
پاکستان موجودہ بحرانوں سے بحالی کے لیے اقدامات پر اتفاق رائے پیدا کرنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے امکانات کو بحال کرنے میں مدد کرے گا۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اس کامیابی پر قومی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اکنامک اینڈ سوشل کونسل چھ اہم اعضا میں سے ایک ہونے کے ناطے آبادی، خواتین کی حیثیت، سماجی ترقی، اعلیٰ سطح کے سیاسی فورم، منشیات، جرائم کی روک تھام اور سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق ذیلی اداروں اور فعال کمیشنوں کے پورے ماحولیاتی نظام کی نگرانی کرتا ہے۔
مشہور خبریں۔
مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد
اپریل
قابضین کے لیے سیاہ دن انتظار کر رہے ہیں: فلسطینی استقامت
?️ 11 مئی 2023سچ خبریں:فلسطینی استقامتی گروپوں کے مشترکہ چیمبر نے صیہونی غاصبوں اور پناہ
مئی
وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور
?️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا
جنوری
پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی فہرست میں کون کون شامل ہے؟
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی، سندھ،
جولائی
کورونا: ملک بھر میں کورونا کیسز میں نمایاں کمی
?️ 8 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کی
فروری
امریکہ اور کب تک یہ خلاف ورزی جاری رکھے گا ؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں:لاذقیہ میں متحارب فریقوں کے مصالحتی مرکز کے روسی مرکز نے
اگست
وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام
?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ
اکتوبر
ٹورنٹو، کینیڈا کے میئر کا اخلاقی اسکینڈل کی وجہ سے استعفیٰ
?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں ٹوری نے شہر کے میئر
فروری