اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکی ادارہ برائے امن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورامریکاکےتعلقات بہت پرانےہیں، افغان جنگ سےپاکستانی معیشت شدیدمتاثرہوئی جبکہ افغان حکومت شدی دمالی بحران کاشکار ہے،عمران خان نے2018میں اقتدارمیں آکرپاکستان کی ڈوبتی معیشت کوبچایا، ہم ن ےپاکستانی معیشت کوبچانے کے لیے انقلابی اقدامات کیے،پاکستان کی60فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہےجنہیں نوکریاں چاہئیں،پاکستان کامستقبل تابناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اصلاحاتی ایجنڈےپرکام کررہاہے،پسماندہ طبقات کےتحفظ کویقینی بنایا جائے گا، پاکستان کی معیشت5فیصدکی شرح سےترقی کرےگی، ہم عوام کوسستےگھر اور صحت کارڈمہیا کررہے ہیں تاہم معیشت کی سمت کودرست کرنے کے لیےمشکل فیصلےکرناہوں گے۔
یاد رہے وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین اپنے دورہ امریکا پر واشنگٹن ڈی سی میں ہیں۔ دورے کے دوران وہ آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ اہم سائیڈ لائن میٹنگز بھی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران آئی ایم ایف کے ساتھ ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کیلیے پروگرام ٹریک پر لانے سے متعلق اقتصادی جائزہ پر بھی پالیسی سطع کی بات چیت ہوگی، پالیسی سطع کے مذاکرات کی کامیابی کی صورت میں پاکستان کو نہ صرف آئی ایم ایف ایک ارب ڈالر کی قسط ملے گی بلکہ عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک سے بھی فنڈز ملیں گے۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خزانہ پاکستان امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راونڈ ٹیبل میٹنگ میں شرکت کریں گے۔
مشہور خبریں۔
ترکیہ کی بھی بھارتی جارحانہ بیانات پر پاکستان کے مؤقف کی تائید
مئی
موجودہ حالات میں جنگ کی تیاری ضروری ہے: شمالی کوریا
نومبر
ٹرمپ کے 90 روزہ تجارتی تعطل کی پس پردہ وجوہات اور اسٹریٹجک پیغام
اپریل
عراق کا روسی فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان، امریکا نے شدید دھمکی دے دی
مئی
شاہ محمود قریشی کی عمران خان سے دوبارہ ملاقات کی اطلاعات
جون
18 بار عمر قید کی سزا پانے والا فلسطینی قیدی
اپریل
نواز شریف کی وطن واپسی نزدیک، نیب 3 پرانے کیسز کے ساتھ استقبال کیلئے تیار
ستمبر
مصر اور قطر نے بائیڈن کے خطے کے دورے کے موقع پر حماس سے درخواست کی
جولائی