?️
گوانگژو: (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سائنسی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، سی پیک کا دوسرا مرحلہ جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔
گوادر پرو کے مطابق بیجنگ جینومکس انسٹیٹیوٹ نے پاکستان کے ماہرین کیلئے جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی کے شعبوں میں 500 تربیتی اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے جو چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک)کے تحت تعاون کو انفراسٹرکچر سے بڑھ کر صحت، غذائی تحفظ اور جدید سائنسی تحقیق تک وسعت دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔
گوادر پرو کے مطابق وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے گوانگژو میں بی جی آئی ہیڈکوارٹر کے دورے کے دوران اس اقدام کو پاکستان کی ترقی کیلئے سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ، جو جینومکس اور بایو ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، صحت، خوراک کے تحفظ اور اختراعات کے میدان میں نئی راہیں کھولے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اب انفراسٹرکچر سے آگے بڑھ کر سائنسی تعاون کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ گوادر پرو کے مطابق وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ جینومکس کا کردار مستقبل میں صحت عامہ، خوراک کی خودکفالت اور مجموعی ترقی کے لیے کلیدی حیثیت اختیار کر رہا ہے۔ انہوں نے چینی اداروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ماہرین کو بین الاقوامی سطح پر تربیت کے مواقع فراہم کرنا خوش آئند اقدام ہے۔
گوادر پرو کے مطابق واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال ان دنوں چین کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں وہ سی پیک پر 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کر رہے ہیں۔ ان کا دورہ گوانگژو، ژوژو اور چانگشا کے مختلف شہروں میں سائنسی، ٹیکنالوجی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے پر مرکوز ہے۔


مشہور خبریں۔
یوکرین ہتھیار بھیجنے سے برطانوی فوج کمزور
?️ 5 فروری 2023سچ خبریں:اپنے تمام بھاری ہتھیار یوکرین کے حوالے کرنے کے بعد، برطانیہ
فروری
افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ وزیراعظم
?️ 24 دسمبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان
دسمبر
یورو بانڈز کے اجرا کا انحصار بہتر ریٹنگ حاصل کرنے پر ہوگا، وزیر خزانہ
?️ 6 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا
نومبر
صہیونی فضائی دفاعی نظام ایک بار پھر سوالات کی زد میں
?️ 14 جون 2026سچ خبریں:آج علی الصبح مقبوضہ فلسطین کے جنوبی شہر ایلات اور شمالی
جون
سعودی عرب میں متعدد دھماکوں کی آواز سنی گئی؛ ہوائی جہازوں کی نقل و حرکت متاثر
?️ 25 جولائی 2026سچ خبریں: سعودی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ جیزان میں متعدد
جولائی
غزہ کی شکست سے آنے والے آفٹر شاکس کی ٹرین شاباک پر پہنچی
?️ 22 جنوری 2025سچ خبریں: آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف اور آئی ڈی ایف
جنوری
دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گانٹ نے اسلامی تحریک مزاحمت
اکتوبر
کیا جولانی حکومت باقی رہ پائے گی؟
?️ 5 اکتوبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی قانون کے ماہر اور سیاسی تجزیہ کار اوس
اکتوبر