پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

محسن نقوی متحدہ عرب امارات

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں امیگریشن کے عمل کو مزید سہل بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس دوران پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا۔ محسن نقوی کے مطابق پری امیگریشن کلیئرنس کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان میں ہی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر انہیں امیگریشن کی طویل کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا، اس نظام کے تحت مسافر ڈومیسٹک سفر کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام سفر کو مزید سہل بنانے، وقت کی بچت اور مسافروں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یو اے ای کے وفد نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، پائلٹ منصوبے کے انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ کاری جاری رہے گی جبکہ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس نظام کو بتدریج دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جما عبداللہ القابی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایئرپورٹس حماد سیف المشغونی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم نے 38 ارب روپے کے تاریخی رمضان ریلیف پیکج کا اجراء کردیا

?️ 14 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے

14 اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے امریکی سفیر کے بیانات کی مذمت 

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:چودہ اسلامی اور عرب ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے

امریکی ایف 35 کے پرزوں کی کھیپ لاپتا، خفیہ فوجی معلومات افشا ہونے کا خدشہ

?️ 19 ستمبر 2026سچ خبریں:پولیٹیکو کے مطابق امریکی کانگریس نے آسٹریلیا سے امریکہ مرمت کے

عرب ممالک نے آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول قبول کیا: وال اسٹریٹ جرنل

?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ

یمن کا سعودی عرب کو شدید انتباہ

?️ 21 نومبر 2026سچ خبریں: یمن کی مسلح افواج نے سعودی عرب کے الحدیدہ بندرگاہ

لبنان سے ایرانی سفیر کو نکالنے کی کوشش ناکام ہوگئی؛ صہیونی فوجی عہدیدار کا دعویٰ

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں:صیہونی فوجی عہدیدار نے لبنان کی حکومت اور فوج کی کارکردگی

عاصم منیر کے دورہ ایران کی تفصیلات

?️ 24 مئی 2026 سچ خبریں:عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف پاکستان اور ڈائریکٹر جنرل

امریکی ڈیموکریٹس کے درمیان روس اور ایران پر پابندیوں کے معاملے پر اختلافات

?️ 16 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی قیادت نے روس اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے