پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق

محسن نقوی متحدہ عرب امارات

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ڈائریکٹر جنرل کسٹمز و پورٹ سکیورٹی احمد بن لاحج الفلاسی کی سربراہی میں متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ سطح وفد نے ملاقات کی جس میں امیگریشن کے عمل کو مزید سہل بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اس دوران پری امیگریشن کلیئرنس کے حوالے سے باضابطہ معاہدے پر اتفاق کیا گیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا کہ اس نئے نظام کا آغاز ابتدائی طور پر پائلٹ منصوبے کے تحت کراچی سے کیا جائے گا۔ محسن نقوی کے مطابق پری امیگریشن کلیئرنس کے تحت مسافروں کی امیگریشن اور متعلقہ کلیئرنس پاکستان میں ہی مکمل کر لی جائے گی جس کے بعد متحدہ عرب امارات پہنچنے پر انہیں امیگریشن کی طویل کارروائی سے نہیں گزرنا پڑے گا، اس نظام کے تحت مسافر ڈومیسٹک سفر کی طرح سیدھا ایئرپورٹ سے باہر نکل سکیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ اقدام سفر کو مزید سہل بنانے، وقت کی بچت اور مسافروں کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ یو اے ای کے وفد نے اس اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کے لیے مفید قرار دیتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، پائلٹ منصوبے کے انتظامی اور تکنیکی پہلوؤں کو حتمی شکل دینے کے لیے متعلقہ حکام کے درمیان رابطہ کاری جاری رہے گی جبکہ منصوبے کی کامیابی کے بعد اس نظام کو بتدریج دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی۔

وفد میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن جما عبداللہ القابی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایئرپورٹس حماد سیف المشغونی اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت فوری طور پر روکنے کا مطالبہ

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ

پاکستان کی جانب سے بھارت کے حالیہ دہشت گردی سے متعلق جھوٹے دعووں کی سختی سے تردید

?️ 21 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت کی جانب سے حالیہ دہشت

شمالی کوریا بیجنگ سرمائی اولمپکس میں شرکت نہیں کرے گا

?️ 7 جنوری 2022سچ خبریں:  شمالی کوریا کی جانب سے گزشتہ سال ٹوکیو اولمپکس میں

سعودی اور اسرائیلی حکام کی خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے قومی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی

حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر

شہباز شریف 174 ووٹ لے کر پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب

?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)مسلم لیگ (ن ) کے صدر شہباز شریف 174 ووٹ

سندھ حکومت کا کراچی اور حیدرآباد میں مزید سخت اقدامات کرنے کا فیصلہ

?️ 3 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) کورونا کی تازہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے سندھ حکومت نے

سالوں کے بعد شام کے وزیر خارجہ نے قاہرہ میں اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ فیصل مقداد آج صبح قاہرہ پہنچے اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے